Categories
Breaking news

کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے لڑکی جاں بحق

کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے لڑکی جاں بحق

کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے لڑکی جاں بحق ہوگئی، پولیس نے واقعے پر شکوک کا اظہار کردیا۔

کورنگی نمبر 5 میں گھر میں فائرنگ سے ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی، اہلخانہ نے بتایا کہ 4 ڈاکو گھر میں داخل ہوئے، اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو رسیوں سے باندھ دیا۔

گھر کے افراد نے شور مچایا تو ملزمان برابر والے گھر میں کود کر فرار ہونے لگے، فرار ہوتے وقت ملزمان نے فائرنگ کی جو کہ 19 سالہ خیرالنساء کو لگی، جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔

پولیس نے واقعے پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کا میڈیکل کیا جارہا ہے، گولی کافی فاصلے سے لگی، اس حوالے سے مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *