
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی ذمہ داری ہے کہ سب سے نااہل کرپٹ ترین حکومت سے عوام کی جان چھڑائے، کوئی نیا تجربہ یا الائنس نہیں ہے، تمام اپوزیشن جماعتیں بیٹھ کر لائحہ عمل تیار کرتی ہیں۔
کراچی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین نیب صاحب آج کل ڈیلی ویجز پر ہیں، چیئرمین نیب جاتے ہوئے اپنے اثاثے بتاتے جائیں۔
شاہد خاقان کاکہنا تھا کہ ایک خط آج کل بہت وائرل ہے،رجسٹرار نے خط لکھا ہے کہ چیف جسٹس کو تاحیات سیکیورٹی دی جائے، یہ خط لکھنے کی کیا ضرورت تھی؟
لیگی رہنما نے کہا کہ کیا حکومت کو نہیں پتہ چیف جسٹس کو کیسی سیکیورٹی دی جاتی ہے، سابقہ چیف جسٹس بلڈنگ گرانے کیلئے مشہور ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
سی پیک ون ونڈو آپریشن کے پیچھے وزیراعظم ہیں، خالد منصور
معاون خصوصی سی پیک خالد منصور کاکہنا ہے کہ سی پیک ون ونڈو آپریشن اتھارٹی کے پیچھے وزیراعظم کھڑے ہیں، وزیراعظم نے دورہ چین کے دوران چینی سرمایہ کاروں کو یقین دہانی کرا دی، وزیراعظم آفس بھی چینی سرمایہ کاروں کے مسائل کے حل میں مدد کرے گا،سی پیک میں کچھ پاور پراجیکٹ تاخیر کا شکار ہیں ان مسائل کو حل کردیا گیا ہے، چینی کمپنی نے پاکستان میں مکئی اور سویا بین کی کاشت میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
-
نوازشریف حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے رضامند
اپوزیشن جماعتوں کا حکومت مخالف محاذ سرگرم ہو گیا، حکومت کے خلاف نواز شریف نے تحریک عدم اعتماد لانے کے لئے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
-
گریٹر اقبال پارک واقعہ، ریمبو کی ضمانت منظور
لاہور ہائیکورٹ نے مینار پاکستان میں دست درازی کا نشانہ بننے والی خاتون کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار اسی کے ساتھی عامر سہیل عرف ریمبو کو ضمانت منظور کر لی۔
-
چترال جانے والی گاڑیاں دیر میں پھنس گئیں، سیاح انتظامیہ پر برس پڑے
چترال جانے والی گاڑیوں کے دیر میں برفباری میں پھنسنے پر سیاح انتظامیہ پر برس پڑے۔
-
سرگودھا: لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے تین ملزمان گرفتار
سرگودھا میں اجتماعی زیادتی اور غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔
-
قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی سیٹیں بڑھانے کی درخواست مسترد
سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی سیٹیں بڑھانے کی درخواست مسترد کردی
-
کے پی میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کیخلاف کیس سننے والا بینچ ٹوٹ گیا
سپریم کورٹ میں کے پی میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کے خلاف کیس سننے والا 2 رکنی بینچ ٹوٹ گیا۔
-
منی لانڈرنگ ریفرنس، شہباز شریف کے شریک ملزم کی درخواست ضمانت دائر
منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کے شریک ملزم علی احمد خان نے درخواست ضمانت دائر کردی ۔
-
آصف علی زرداری آج چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کریں گے
سابق صدر آصف علی زرادری آج چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کریں گے اور آصف علی زرادری کے اعزاز میں چوہدری پرویز الہی عشائیہ بھی دیں گے۔
-
نارتھ کراچی میں فیکٹری میں 24 گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا
نارتھ کراچی میں فیکٹری میں 24 گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے، آگ گزشتہ صبح تقریباً 10 بجے لگی تھی
-
پب جی گیم پر پابندی کی درخواست خارج
لاہور ہائیکورٹ نے پب جی گیم پر پابندی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔
-
2023 سے پہلے کئی لوگ نون لیگ چھوڑ جائیں گے، فواد چوہدری کی پیشگوئی
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پیشگوئی کی ہے کہ سال 2023 سے پہلے بہت سےلوگ نون لیگ کو بادشاہی نظام پر چھوڑ جائیں گے۔
-
الجنت رائل ریزیڈنسی میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف SBCA کو ایکشن لینے کا حکم
سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کےعلاقے گارڈن ویسٹ میں 9 منزلہ عمارت الجنت رائل ریزیڈنسی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایس بی سی اے کو ایکشن لینے کا حکم دیدیا، 45 روز میں رپورٹ طلب کرلی۔
-
کوئٹہ، سریاب روڈ پر دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب روڈ پر پولیس اسٹیشن کیچی بیگ کی حدود میں دھماکا ہوا ہے۔
-
موجودہ حکومت منتخب نہیں مسلط شدہ ہے، حافظ حمد اللّٰہ
ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت منتخب نہیں مسلط شدہ حکومت ہے
-
سوات، پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل میں رشتہ دار ملوث
سوات میں پسند کی شادی کرنے والےجوڑے کے قتل کے الزام میں 5 افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں، قتل میں رشتہ داروں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔