
اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران جماعت پی ٹی آئی کو کوئی محب وطن ووٹ نہیں دے گا۔
ڈیرہ اسماعیل ( ڈی آئی ) خان میں جلسے سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ڈی آئی خان میں بلے اور کتاب کے درمیان مقابلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلے کو ووٹ دینا ملک کو تباہی کی طرف دکھیلنے اور ملک کو ڈبونے کے مترادف ہے کیونکہ یہ حکومت ہر 4 ماہ بعد نیا بجٹ لے آتی ہے۔
جے یو آئی سربراہ نے استفسار کیا کہ حکومت نے سی پیک منصوبے کو روک دیا، اس کا دفتری افتتاح کا کیا مقصد ہے؟ کوئی محب وطن پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ عوام نے آج اپنے منصوبے کا خود افتتاح کیا، سی پیک منصوبے کے لیے نواز شریف کا بھرپور تعاون رہا، سی پیک منصوبے کا اگلا افتتاح ہم اپنی حکومت میں کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ انتخابات کے قریب آتے ہی نالیاں پکی کرا کر ووٹ لینا ووٹ خریدنے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2019 سے اب تک اسٹیٹ بینک نے حکومت کو ایک روپیہ قرض نہیں دیا، ہمارے بینکوں میں پڑی دولت ہماری نہیں، ہم پائی پائی کے قرض دار ہیں۔
جے یو آئی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ تمہارے بلے نے 3 سال جو ہمارے ساتھ کیا اب قوم و ملک کی جان چھوڑو۔
انہوں نے اس موقع پر جے یو آئی کا 26 فروری کو ٹانک میں جلسہ کرنے کا اعلان بھی کیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
ہم کشمیر کے ساتھ چلنے اور لڑنے کو تیار ہیں، خالد مقبول صدیقی
حکمران اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم کشمیر کے ساتھ چلنے اور لڑنے کو تیار ہیں۔
-
پی ٹی آئی کے 25 سے 30 لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، جاوید لطیف
میاں جاوید لطیف نے کہا کہ بل پاس کروانے کے لیے لوگوں کو فون کالز کی جاتی ہیں، بلز کی منظوری کے وقت حکومت کے اتحادیوں کو بھی فون کالز جاتی ہیں۔
-
کشمیر کا سودا عمران خان نے کیا، وہی نریندر مودی کی جیت چاہتے تھے، محمد زبیر
سابق گورنر سندھ اور ن لیگ کے سینئر رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ کشمیر کا سودا عمران خان نے کیا، وہی چاہتے تھےکہ نریندر مودی الیکشن جیت جائے۔
-
وزیر اعظم کا ترک صدر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ابھی معلوم ہوا ہے میرےبھائی ترک صدر طیب اردوان اور ان کی اہلیہ کا کورونا مثبت آیا ہے۔
-
مسئلہ کشمیر پر حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں، سرا ج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں۔
-
وسائل نہ دیے تو پاکستان نہیں چلے گا، مصطفیٰ کمال
پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومت کو ہماری جائز بات ماننا پڑے گی، اگر وسائل نہ دیے تو پاکستان نہیں چلے گا۔
-
لاہور میں تیز رفتار کار سوار ٹریفک وارڈن کو ٹکر مار کر فرار
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک وارڈن کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
-
اپوزیشن ملاقاتیں آپسی جاسوسی کا ایک بہانہ ہیں، فیاض چوہان
پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن جماعتوں کی ملاقاتیں آپسی جاسوسی کا ایک بہانہ ہیں۔
-
ریٹائرمنٹ کے بعد سابق چیف جسٹس گلزار احمد کی پہلی بار کراچی آمد
سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد ریٹائرمنٹ کے بعد ہفتے کی شام پہلی بار کراچی پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا اور انہیں معمول کا پروٹوکول اور سیکیورٹی فراہم کی گئی۔
-
زیارت میں مسافر بس پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق
بلوچستان کے شہر زیارت کے علاقے زندرہ میں مسافر بس پر فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
-
بلاول، مریم اختلافات پر میڈیا کے سوالات
مریم نواز نے کہا کہ آپس کے اختلافات بھلا کر عوام کی بہتری کے لیے آگے بڑھیں گے، سلیکٹڈ اب گھر جائے گا، عوام کے لیے ایک ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔
-
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی
پیپلز پارٹی نے تجویز دی کہ عدم اعتماد کی صورت میں دونوں پارٹیوں کو متفقہ لائحہ عمل اپنانا چاہیے۔
-
اپوزیشن کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ ہمیں این آر او مل جائے، فرخ حبیب
وزیر مملکت نے کہا کہ اپوزیشن کو معلوم ہے کہ عمران خان نے انہیں این آر او نہیں دینا، ساڑھے تین سالوں میں اپوزیشن نےہر طرح کی بلیک میلنگ کرکے دیکھ لی۔
-
عدم اعتماد ہمارے پاس آپشن ہے، اس پر تفصیل سے بات ہوئی، شہباز شریف
شہباز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے لچک دکھائی، ہم تجاویز اپنی پارٹی اور پی ڈی ایم میں لے کر جائیں گے۔
-
عمران خان کو ہٹانے کیلئے تمام اختلافات بھلانے کیلئے تیار ہیں، بلاول
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ماضی کے اختلافات کے باوجود ہم بڑا قدم اٹھانے کیلیے اکھٹے ہیں ، عمران خان کو ہٹانے کیلیے ہم ہر قدم اٹھانے کو تیار ہیں۔
-
کوہ پیما علی سدپارہ کو بچھڑے 1 سال بیت گیا
دنیا کی بلند ترین چوٹیوں ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو کو سر کرنے والے کوہ پیما علی سدپارہ کو بچھڑے ایک سال بیت گیا۔