Categories
Breaking news

کوئی ادارہ کسی دوسرے کے اختیار میں مداخلت نہیں کرسکتا، وزیراعظم شہباز شریف

کوئی ادارہ کسی دوسرے کے اختیار میں مداخلت نہیں کرسکتا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی ادارہ کسی دوسرے کے اختیار میں مداخلت نہیں کرسکتا۔

آج سے عدلیہ بحالی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے سے انتشار کی فضا قائم ہوگی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب الیکشن کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنے بیان میں وزیر اعظم شہباز نے کہا کہ آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئین نے ریاستی اختیار پارلیمنٹ، انتظامیہ اور عدلیہ کو تفویض کیے ہیں اور سب اداروں کو متعین حدود میں کام کرنے کا پابند کیا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ عدلیہ کی ساکھ کا تقاضا اور قرین انصاف یہ ہی تھا کہ فل کورٹ تشکیل دیا جاتا، اس سے انصاف نہ صرف ہوتا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے سے قانون دانوں، سائلین، میڈیا اور عوام کی حصول انصاف کے لیے توقعات کو دھچکا لگا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *