Categories
Breaking news

کوئٹہ کے 4 اسپتالوں میں 80 کورونا مریض زیرِ علاج

کوئٹہ کے 4 اسپتالوں میں 80 کورونا مریض زیرِ علاج

بلوچستان کے دارالخلافہ وادی کوئٹہ کے 4 اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 80 مصدقہ اور مشتبہ مریض زیرِ علاج ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ شہر کے مختلف اسپتا لوں میں کورونا کے 80 مصدقہ اور مشتبہ مریض زیرِ علاج ہیں۔

بلوچستان: کورونا کیسز میں قدرے اضافہ

بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں قدرے اضا فہ ریکارڈ کیا گیا ہے، گزشتہ روز کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 2فیصد رہی۔

ان اسپتالوں میں کورونا وائرس کے 19 مصدقہ اور 61 مشتبہ مریض زیرِ علاج ہیں۔

فاطمہ جناح ا سپتال میں کورونا وائرس کے 14 مصدقہ اور 25 مشتبہ مریض دا خل ہیں۔

سنڈیمن ا سپتا ل میں کورونا وائرس کے 2 مصدقہ اور 20 مشتبہ مریض زیرِ علاج ہیں۔

پنجاب: کورونا کیسز کی شرح کم ترین سطح پر آ گئی

پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح کم ترین سطح پر آ گئی، محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 13 ریکارڈ کی گئی۔

شیخ زید اسپتال میں کورونا وائرس کا 1 کنفرم اور 14 مشتبہ مریض داخل ہیں۔

بی ایم سی اسپتال میں کورونا کے 2 مصد قہ اور 2 مشتبہ مریض زیرِ علاج ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *