Categories
Breaking news

کوئٹہ :کورونا مریضوں کیلئے مختص 75 بیڈز بھر گئے

کوئٹہ :کورونا مریضوں کیلئے مختص 75 بیڈز بھر گئے

کوئٹہ کےمختلف اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کےلئے مختص 75 بیڈز بھر گئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق فاطمہ جناح اسپتال میں کورونا کے 18 مصدقہ اور 21 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں۔

اسی طرح سول سنڈیمن اسپتال میں کورونا کے11مصدقہ اور13مشتبہ ،شیخ زید اسپتال میں کورونا کےدو مصدقہ اور6 مشتبہ اور بی ایم سی اسپتال میں کورونا کے 3مصدقہ اور ایک مشتبہ مریض زیرعلاج ہیں۔

ملک بھرمیں کورونا سے 48 افراد انتقال کرگئے،این سی او سی

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے ملک میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں تیزی آنے لگی۔

کوئٹہ کے اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لئے 163 بیڈز مختص کئے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *