Categories
Breaking news

کوئٹہ: کان میں تودہ گر گیا، 2 مزدور پھنس گئے

Advertisement
کوئٹہ: کان میں تودہ گر گیا، 2 مزدور پھنس گئے

بلوچستان کے درالخلافہ وادیٔ کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں واقع کوئلے کی ایک کان میں مٹی کا تودہ گر گیا ہے۔

کانکن لیبر یونین ڈیگاری کے صدر کے مطابق مذکورہ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث اندر 2 کانکن پھنس گئے ہیں۔

کوئٹہ: کان سے 4 کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئیں

کوئٹہ کےنواحی علاقے ڈیگاری کی کوئلہ کان میں پھنسے…

x
Advertisement

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ کان سے ایک کانکن کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے، دوسرا کانکن متاثرہ کان میں پھنسا ہوا ہے۔

کانکن لیبر یونین ڈیگاری کے صدر کا مزید کہنا ہے کہ پھنسے ہوئے کانکن کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیم ابھی تک نہیں پہنچ سکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

صدر کانکن لیبر یونین ڈیگاری کا یہ بھی کہنا ہے کہ زخمی کان کن کو کان سے نکالنے کے بعد سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے جبکہ پھنسے ہوئے کانکن کو نکالنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *