Categories
Breaking news

کوئٹہ: پاکستان کسٹمز کی فوری کارروائی، اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام

Advertisement

اسمگلنگ ناکام

پاکستان کسٹمزنے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے میں ایف سی نے بھی پاکستان کسٹمز کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

درخشاں چیک پوسٹ پر اسمگلنگ کی کوشش اس وقت ناکام بنائی گئی جب غیر ملکی سامان کو پنجاب اور سندھ میں اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

پاکستان کسٹمز کے متعلقہ حکام نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا ہے کہ اسمگلرز 9 ٹرکوں اور ٹرالرز کے ذریعے غیر ملکی سامان منتقل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

پاکستان کسٹمز اورایف سی حکام نے کارروائی کے دوران جو سامان سرکاری تحویل میں لیا ہے اس میں کپڑا، ٹائرز، کمبلز، چھالیہ، خشک دودھ ، بسکٹس، ٹافیاں اور کاسمیٹکس شامل ہیں۔

پاکستان کسٹمز حکام کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق اسمگلرز کی کوشش ناکام بنا کر جو سامان قبضے میں لیا گیا ہے اس کی مالیت تقریباً دس کروڑ روپے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *