Categories
Breaking news

کوئٹہ: نواحی علاقے ہنہ میں واقع جھیل خشک ہوگئی

کوئٹہ: نواحی علاقے ہنہ میں واقع جھیل خشک ہوگئی

کوئٹہ کے نواحی علاقے ہنہ میں واقع جھیل خشک ہوگئی، جس کے بعد سے یہاں کھیل، تفریح اور سیاحتی سرگرمیاں ماند پڑھ گئیں۔

ہنہ جھیل کم بارشوں اور برف باری نہ ہونے سے ایک ماہ قبل ہی خشک ہونا شروع ہوئی تھی۔

حالیہ دنوں میں پڑنے والی شدید گرمی کے بعد ہنہ جھیل میں موجود تھوڑا پانی بھی خشک ہوگیا ہے۔

ہنہ جھیل خشک ہونے سے وہاں ہونے والی تفریحی سرگرمیاں اور سیاحوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی ہے۔

انچارج واٹر اسپورٹس نے کہا کہ جھیل خشک ہونے سے آبی کھیلوں کے کوچنگ کیمپ بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *