
کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر ایک گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو خواتین جھلس کر زخمی ہوگئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مشرقی بائی پاس پر بھوسہ منڈی کے قریب گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا۔
Table of Contents
کوئٹہ میں گیس لیکج کا دھماکا،6 افراد زخمی
کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں دو بچوں،دو خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکے میں دو خواتین جھلس کر زخمی ہوگئیں، زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلکس اسپتال کے برن یونٹ منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گزشتہ تین روز کے دوران گیس لیکیج کے باعث دھماکوں کے تین واقعات میں 13 افراد جھلس کر زخمی ہوچکے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
رانا شمیم اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش
بیانِ حلفی شائع کرنے سے متعلق توہینِ عدالت کیس میں سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا محمد شمیم اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہو گئے۔
-
راول جھیل کنارے قائم نیوی سیلنگ کلب گرانے کا حکم
اسلام آباد ہائی کورٹ نے راول جھیل کے کنارے نیوی سیلنگ کلب کی تعمیر غیر قانونی قرار دے دی، تین ہفتوں میں گرانے کا حکم جاری کردیا۔
-
لاہور میں اومی کرون کے 31 نئے کیس رپورٹ
محکمہ صحت پنجاب کی جاری رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹے میں کورونا کے 376 نئے کیسز سامنے آئے، 31 افراد میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ،جن کا تعلق لاہور سے ہے.
-
کورونا شرح ڈھائی فیصد، کیسز 13 لاکھ سے زائد ہو گئے
پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 40 ویں نمبر پر آ گیا، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈھائی فیصد ہو گئی، کُل کیسز 13 لاکھ سے زائد ہو گئے۔
-
گھریلو خواتین کی کورونا ویکسینیشن کا منصوبہ بنالیا ہے، قاسم سومرو
رکن سندھ اسمبلی قاسم سومرو کا کہنا ہے کہ سندھ میں گھریلوخواتین کی کورونا ویکسینیشن کا ہنگامی منصوبہ شروع کر رہے ہیں،گھر گھر جاکر گھریلو خواتین کو کورونا کی ویکسین لگائیں گے۔
-
پنجاب: موسمِ سرما کی تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے
صوبۂ پنجاب کے 24 اضلاع میں موسمِ سرما کی تعطیلات کے بعد تمام سرکاری اور نجی اسکول کھل گئے، تاہم بارش کی وجہ سے اسکولوں میں حاضری نہ ہونے کے برابر رہی۔
-
بلوچستان میں بارشیں برسانے والا سسٹم موجود
بلوچستان میں بارشیں برسانے والا سسٹم موجود ہے، صوبے کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
-
کراچی: رات بھر ہونے والی بارش رک گئی، سڑکوں پر پانی جمع
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز ہونے والی بارش کا سلسلہ رک گیا ہے، بارش کے بعد شہر کی متعدد سڑکوں پر برساتی پانی جمع ہے۔
-
بھارت سے ایئر ایمبولینس کی کراچی آمد، تہران روانگی
بھارت کے شہر ناگپور سے گزشتہ شب ایئر ایمبولینس کراچی پہنچی جو ری فیولنگ کے بعد پڑوسی ملک ایران کے شہر تہران روانہ ہو گئی۔
-
سندھ میں حالات بےقابو ہوچکے ہیں، مصطفیٰ کمال
پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ سندھ میں حالات اب قابو سے باہر ہیں، سندھ کی طرف دھیان نہ دیا تو ایسا نہ ہو بہت دیر ہوجائے۔
-
سعد رفیق کی صاحبزادی کی شادی، سیاستدانوں کی شرکت
شادی کی تقریب میں چودھری پرویزالٰہی، حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی اور خورشید شاہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
-
مہاجر قومی موومنٹ کے وفد کی متحدہ کے مرکز آمد
کراچی میں مہاجر قومی موومنٹ کے وفد نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کے مرکز بہادرآباد پہنچ کر آفاق احمد کا پیغام کنوینر خالد مقبول صدیقی کو پہنچایا۔
-
کوئٹہ میں ہاتھ سے تیار چولہوں کا استعمال بڑھ گیا
شہریوں کے مطابق ان چولہوں پر کھانا بھی پک سکتا ہے اور اسے بطور ہیٹر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
-
گیس پریشر کم، کراچی اور لاہور کے شہری لکڑیاں جلانے لگے
رپورٹس کے مطابق کم آمدنی والے افراد تو لکڑی بھی سوکھے درختوں سے خود کاٹنے پر مجبور ہیں۔
-
نیب پاکستان کا بدترین محکمہ ہے، سلیم مانڈوی والا
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نیب ملک اور معیشت کا بیڑا غرق کر رہا ہے۔
-
بلوچستان کے شمالی اضلاع میں شدید برف باری اور بارش
رپورٹس کے مطابق برف باری کے باعث کوئٹہ ژوب شاہراہ بھی کان مہترزئی کے مقام پر آمدورفت کیلئے بند ہے۔