Categories
Breaking news

کوئٹہ میں کل سے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت

کوئٹہ میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت کل سے ہوگی

کوئٹہ میں کل (16 مئی) سے پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلانے کی اجازت ہوگی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

صوبے میں کورونا ایس او پیز کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹیں 17 مئی سے کھلیں گی، جو رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی، ریسٹورنٹس میں صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق 17 مئی سے پبلک و پرائیویٹ دفاتر 50 فیصد حاضری کے ساتھ معمول کے مطابق کام کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے میں مزید کہا گیا ہے کہ پالیسی کے مطابق 50 فیصد ملازمین گھروں سے کام جاری رکھیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *