Categories
Breaking news

کوئٹہ میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 14 افراد زخمی

کوئٹہ میں دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 14 افراد زخمی

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں جناح روڈ پر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 14زخمی ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق دھماکہ سائنس کالج کے قریب ہوا۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ دھماکے کی وجہ سے اطراف کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور بھگدڑ کی صورت حال پیدا ہوگئی۔ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک گاڑی کے قریب ہوا ۔ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

کرپشن الزامات، ڈی جی کے ڈی اے سمیت تین افراد گرفتار

مزید :

Breaking Newsاہم خبریںقومیعلاقائیبلوچستانکوئٹہ

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.