Categories
Breaking news

کوئٹہ سمیت بلوچستان میں موسم سرما کی بارشیں شروع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا، صوبے کے شمالی علاقوں میں برف باری کا بھی امکان ہے۔

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بدھ کی شب سے بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو رات گئے تک جاری رہا، مستونگ، قلات، تربت اور مکران کے دیگر علاقوں میں بارش ہوئی۔

صوبے کے شمالی علاقوں زیارت، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ اور قلعہ عبداللّٰہ کے مختلف مقامات پر کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی۔

موسم سرما کی صوبے میں بارش کے بعد زیارت، مستونگ اور قلات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ان علاقوں میں سوئی گیس کے پریشر میں کمی کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *