Categories
Breaking news

کوئٹہ: حکومت و اپوزیشن کے مذاکرات میں اہم پیشرفت

کوئٹہ: حکومت و اپوزیشن کے مذاکرات میں اہم پیشرفت

بلوچستان حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو دیگر وزراء کے ہمراہ کوئٹہ کے اُس تھانے پہنچ گئے، جہاں اپوزیشن ارکان گرفتاری دینے کے موجود ہیں۔

وزیر داخلہ بلوچستان نے اپوزیشن ارکان سے کہا کہ حکومت آپ کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لے رہی ہے۔

ضیا لانگو نے مزید کہا کہ اپوزیشن اراکین سے گزارش ہے کہ وہ تھانے سے واپس چلے جائیں۔

اس پر اپوزیشن رکن اختر لانگو نے کہا کہ اس حوالے سے حکومتی نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی ہم تھانے سے چلے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *