Categories
Breaking news

کوئنٹن ڈی کوک نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

کوئنٹن ڈی کوک نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیاجنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر اور بلے باز کوئنٹن ڈی کوک نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلے باز کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ڈی کوک کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ فوری طور پر مؤثر ہو گا۔

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے کوئنٹن ڈی کوک کی ریٹائرمنٹ کی وجہ ان کی اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنا بتائی ہے اور کہا ہے کہ ڈی کوک اہلخانہ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

BREAKING: #Proteas wicket-keeper batsman, Quinton de Kock has announced his retirement from Test cricket with immediate effect, citing his intentions to spend more time with his growing family.
Full statement: https://t.co/Tssys5FJMI pic.twitter.com/kVO8d1e0Ex

— Cricket South Africa (@OfficialCSA) December 30, 2021

اپنے ایک بیان میں کوئنٹن ڈی کوک نے کہا تھا کہ پہلی اولاد کی پیدائش متوقع ہے اور اب میں اپنے اہلخانہ کو وقت دینا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ 29 سالہ کرکٹر نے 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو سے ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے 54 ٹیسٹ میچز میں 38.82 کی اوسط سے 3300 رنز اسکور کیے، ٹیسٹ کیریئر میں کوئنٹن ڈی کوک نے 6 سنچریاں اور 22 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

کوئنٹن ڈی کوک کا ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین اسکور 141 ناٹ آؤٹ ہے۔ کوئنٹن ڈی کوک نے وکٹ کے پیچھے 232 شکار کیے جن میں 221 کیچز اور 11 اسٹمپس شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *