Categories
Breaking news

کنگنا کا خود پر ہونیوالے حملوں پر سخت رد عمل

Advertisement
Advertisement

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے خود پر ہونے والے حملوں پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ اپنا سر کٹا دیں گی مگر اپنے فیصلوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گی بھارتی فلم انڈسٹری کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت کی بلدیاتی ادارے بی ایم سی کے ساتھ ایک جنگ جاری ہے بھارتی بلدیاتی ادارے بی ایم سی کی جانب سے حال ہی میں کنگنا رناوت کے دفتر کو غیر قانونی طور پرتعمیر شدہ عمارت قرار دے کر توڑا دیا گیا ہے، بی ایم سی کے مطابق کنگنا رناوت کو دفتر توڑنے سے 24 گھنٹےقبل مختصر سا لیگل نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے کوویڈ19 کی صورتحال کے پیشِ نظر حکومتی اداروں کو 30 ستمبر تک ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے سے روکا گیا ہے، بی ایم سی نے اس کے باوجود کنگنا رناوت کا آفس منہدم کر دیا ۔
کنگنا رناوت نے حال ہی میں اپنے دفتر پر ہونے والی توڑ پھوڑ اور اُس کے نتیجے میں بے روزگار ہونے والے عملے سے متعلق سوشل میڈیا پر کچھ پیغامات شیئر کیے ہیں ۔کنگنا رناوت نے مائیکرو ر بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے دفتر میں ہونے والی توڑ پھوڑ سے متعلق تصاویر شیئر کی ہیں اور ساتھ میں اس توڑ پھوڑ پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے وہ اپنا سر کٹوا دیں گی مگر اپنے لیے ہوئے فیصلوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گی ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی غیرقانونی تجاوزات قرار دیتے ہوئے جب انتظامیہ کی جانب سے کنگنا کے گھر کو توڑا گیا تو اس وقت انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا تھا۔اس پیغام میں کنگنا نے وزیراعلیٰ مہاراشٹرا اُدھو ٹھاکرے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح اس نے میرا گھر ٹوڑا ہے اسی طرح اس کی انا بھی ٹوٹے گی۔کنگنا کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ جب وہ ممبئی آرہی تھیں اس دوران مہاراشٹرا حکومت نے ان کا گھر صرف 24 گھنٹے کے نوٹس پر توڑ ڈالا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *