Categories
Breaking news

کمیٹی میٹنگ میں کورونا کی احتیاط کرتے ہیں مگر عوام کی فکر نہیں، فیصل جاوید

Advertisement
کمیٹی  میٹنگ میں کورونا کی احتیاط کرتے ہیں مگر عوام کی فکر نہیں ، فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ والے خود تو کمیٹی کی میٹنگ میں بھی کورونا وائرس سے احتیاط کرتے ہیں مگر عوام کی فکر نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ زبردستی اپنے جلسوں میں عوام کو لاتے ہیں اور زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔

Table of Contents

x
Advertisement

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ان جلسوں کا کوئی فائدہ نہیں، عوام آپ کو، آپ کے بیانیے کو مسترد کرچکے ہیں۔

فیصل جاوید نے کہا کہ ہوش کے ناخن لیں اور لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں مت ڈالیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *