
کل کی نسبت آج کراچی کی سردی میں اضافہ ہوا ہے، شہرِ قائد میں درجۂ حرارت پھر سنگل ڈیجٹ پر آ گیا، خنکی بڑھ گئی۔
محکمۂ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Table of Contents
x
Advertisement
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد کا کم سے کم درجۂ حرارت 8 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کراچی میں شمال مشرق کی جانب سے 9 سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 36 فیصد ہے۔

کراچی: آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد رہنے کا امکان
کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔

اُدھر گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے، استور میں 2 روز سےجاری برف باری رکنے کے بعد متعدد مقامات پر راستے بند ہیں۔
پنجاب میں صبح کے اوقات میں دھندکاراج رہا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔
گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے، دیامر کے بالائی علاقوں بابوسر ٹاپ، بٹوگا ٹاپ، نانگا پربت میں وقفے وقفے سے برف باری ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
- مری، مالا کنڈ میں برفباری، منگلا میں ہریالی، سیاح رخ کرنے لگے
- کراچی کا موسم جزوی ابرآلود ،سرد اور خشک رہنے کا امکان
استور میں 2 روز سے جاری برف باری کا سلسلہ تھم گیا ہے، جبکہ متعدد مقامات پر راستوں کی بندش سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
مری میں برف باری رک گئی ہے، شدید سردی سے پائپ لائنوں میں پانی جم گیا ہے۔
آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برف باری تھمنے کے بعد موسم صاف ہو گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔
پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
پاکستان: کورونا وائرس کے کیسز 532412، اموات 11295
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 295 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 32 ہزار 412 ہو چکی ہے۔
-
پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی: بزدار
پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی۔
-
کراچی سمیت سندھ میں 6 دن بعد CNG دستیاب
کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز 6 روزہ بندش کے بعد آج صبح 8بجے کھول دیئے گئے۔
-
تین بار وزیر اعظم بننے والا نواز شریف دھوکے باز نکلا، اعظم خان سواتی
وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ تین بار وزیر اعظم بننے والا نواز شریف دھوکے باز نکلا، حکومت اور ایجنسیوں کو دھوکا دے کر ہٹا کٹا لندن جا کر بیٹھ گیا۔
-
پنجاب: فائرنگ سے 3 افراد، مقابلے میں 2 سگے بھائی ہلاک
پنجاب بھر میں مجرم بے قابو ہو گئے، فائرنگ سے 3 افراد اور پولیس مقابلے میں 2 سگے بھائی مارے گئے، 3 لڑکیاں لاپتہ ہو گئیں جبکہ بچی سے زیادتی کا ملزم گرفتار کر لیا گیا، ڈکیتی میں مزاحمت پر ایک نوجوان زخمی بھی ہوا ہے۔
-
کراچی: شیریں جناح کالونی میں سرچ آپریشن، 4 زیرِ حراست، 1 گرفتار
کراچی کی شیریں جناح کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ہے جس کے دوران 4 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ 1 شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
-
کراچی: 2 سال قبل اغواء ہوئی لڑکی منگھو پیر سے بازیاب
کراچی کے علاقے منگھو پیر سے پولیس نے 2 سال قبل اغواء ہونے والی لڑکی کو بازیاب کرا لیا۔
-
لاہور: ڈمپر کی ٹکر، 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق
لاہور کے گورا قبرستان کے قریب ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 3 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
-
ریلوے اراضی واگزار کرائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی یقینی بنانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔
-
ڈی جی خان میں ملتان کی خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج
ڈیرہ غازی خان میں ملتان کی خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
-
شمالی بلوچستان میں سائبرین ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ
سائبرین ہواؤں کے باعث کوئٹہ، قلعہ عبداللّٰہ، چاغی، نوشکی، قلات مستونگ، پشین اور بولان میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے
-
بلوچستان میں کورونا وائرس نے ایک اور مریض کی جان لے لی
محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو صوبے میں 596 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے کے 3 اضلاع سے 21 نئے کیسز سامنے آئے۔
-
ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، کئی مقامات پر موٹروے بند
قومی شاہراہ پر مانگا منڈی، دینہ ناتھ، پھول نگر، جمبر، پتوکی اورحبیب آ باد میں بھی دھند چھائی ہوئی ہے، جہاں حدِنگاہ 100میٹر ہے
-
30 جنوری کو کراچی بھر میں 50 مقامات پر دھرنے دینگے، حافظ نعیم الرحمٰن
پاکستان تحریک انصاف کی کراچی سے قومی اسمبلی کی 14 اور سندھ اسمبلی کی 21 نشستیں ہیں، اتنی نشتوں کے باوجود انھوں نے کراچی میں کوئی کام نہیں کیا، امیر جماعت اسلامی کراچی
-
فضل الرحمٰن دور جدید کے کرپٹ جادوگر ہیں، فردوس اعوان
فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ فضل الرحمٰن کو جدید دور کا کرپٹ جادوگر قرار دیدیا ہے۔
-
حکمرانوں نے ’شکرکرو‘ طرز حکومت متعارف کروادیا، احسن اقبال
سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے ’شکر کرو‘ طرز حکومت متعارف کروادیا ہے۔