Categories
Breaking news

کل دن دیہاڑے پاکستان کے آئین پر حملہ کیا گیا، مریم اورنگزیب

کل دن دیہاڑے پاکستان کے آئین پر حملہ کیا گیا، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کل دن دیہاڑے پاکستان کے آئین پر حملہ کیا گیا، پاکستان کے آئین پر حملہ کرنے کی سزا آرٹیکل 6 ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے کرپشن اور مدینہ کی ریاست کا نام لے کر پاکستان کو لوٹا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ساڑھے 3 سال بعد عوام نے تم سے سوال کرنا شروع کیے تو امر بالمعروف کا نعرہ لگا دیا۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ 7 مارچ کو انہیں پتہ چلا کہ حکومت کے خلاف سازش میں اپوزیشن شامل ہے، جو سازش کرتے ہیں کیا وہ بلا کر بتاتے ہیں کہ سازش ہورہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 7 مارچ کو خط کیوں نہیں پیش کیا گیا؟ کیوں قومی سلامتی کا اجلاس نہیں بلایا گیا؟

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.