Categories
Breaking news

کلثوم سیف اللّٰہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس اسلام آباد میں جاری

چھٹی نیشنل کلثوم سیف اللّٰہ خان نیشنل رینکنگ چیمپیئن شپ اسلام آباد میں جاری ہے۔ کھلاڑیوں نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا کہ کرکٹ کی طرح ٹینس کو بھی ترجیحات میں شامل کر کے فروغ دیا جائے۔اسلام آباد میں چھٹی نیشنل کلثوم سیف اللّٰہ خان نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ میں مختلف کیٹیگریز سے وابستہ کھلاڑی ٹرافی جیتنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔ جہاں ٹینس کی سرگرمیاں بحال ہو رہی وہیں کھلاڑیوں کو حکومت پاکستان سے شکایت ہے۔کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو کرکٹ کی طرح ٹینس کو فروغ دینے پر بھی توجہ دینی چاہیے۔کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ٹورنامنٹ میں شایقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *