Categories
Breaking news

کفالت پروگرام سے مستفید افراد کی تعداد میں اضافے کی منظوری

Advertisement
کفالت پروگرام سے مستفید افراد کی تعداد میں اضافے کی منظوری

وزیر اعظم عمران خان نے کفالت پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

Advertisement

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت احساس کفالت پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں پروگرام کے تحت مستفید افراد کی تعداد 46 لاکھ سے بڑھا کر 70 لاکھ کرنےکی منظوری دے دی گئی۔

Table of Contents

x
Advertisement

عمرا ن خان نے کہا کہ حکومت کی تمام تر توجہ معاشی بہتری پر مرکوز ہے، کورونا وائرس کے باعث حالات کا سب سے زیادہ بوجھ غریب عوام پر پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے دائرہ کار میں ممکنہ حد تک توسیع کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے احساس کفالت پروگرام کو جلد از جلد حتمی شکل دینےکی بھی ہدایت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اس موقع پر معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث معاشرے کے کمزور طبقات کی مشکلات بڑھیں، دنیا بھر کے ممالک نے وباء کے پیش نظر عوامی فلاح کے لیے معاشی پیکیج دیے ہیں۔

اجلاس میں معاون خصوصی ثانیہ نشتر اور سینئر افسران شریک ہوئے جبکہ اجلاس میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے ویڈیو لنک پر شرکت کی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *