Categories
Breaking news

کشمور, اجتماعی زیادتی کا شکار 4 سالہ بچی کی حالت تشویش ناک

Advertisement
کشمور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی 4 سالہ بچی کی حالت تشویش ناک

کشمور میں اجتماعی زیادتی کا شکار 4 سالہ بچی کی حالت تشویشنات بتائی جارہی ہے، بچی کو لاڑکانہ سے کراچی کے قومی ادارہ برائے صحت اطفال منتقل کردیا گیا ہے۔

ادارہ برائے امراض اطفال (این آئی سی ایچ) کے سربراہ ڈاکٹر جمال رضا کے مطابق بچی ابھی انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بچی کو ابھی وینٹی لیٹر کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

دوسری جانب کشمور میں چار سال کی بچی اور اس کی والدہ سے زیادتی کا ایک ملزم رفیق اپنے ہی ساتھی کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

Table of Contents

x
Advertisement

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو مفرور ملزم خیر اللّٰہ کی نشاندہی کے لیے لے کر گئے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کردی۔

رفیق اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگیا، مفرور ملزم خیر اللّٰہ قانون کے شکنجے میں آگیا۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم عمران خان نے کشمور میں اجتماعی زیادتی کے واقعے میں بہادری دکھانے والے پولیس افسر کو ٹیلی فون کیا اور شاباشی دی۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ اے ایس آئی محمد بخش کو کشمور میں بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ایسے افسران پر قوم کو فخر ہے۔

کشمور واقعہ، وزیر اعظم عمران خان کی پولیس افسر محمد بخش کو شاباش

وزیراعظم عمران خان نے کشمور میں اجتماعی زیادتی کے واقعے میں بہادری دکھانے والے پولیس افسرکو ٹیلی فون کیا اور شاباشی دی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں کشمور زیادتی کیس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد بخش کی بیٹی کی تعلیم کے لیے حکومت سندھ اخراجات برداشت کر ے گی۔

پولیس افسر محمد بخش کی بیٹی یہاں پڑھنا چاہے یا بیرون ملک، اخراجات سندھ حکومت اٹھائے گی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم سب کو پولیس افسر محمد بخش اور ان کی بیٹی کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے، محمد بخش کو قائد اعظم پولیس میڈل دینے کے لیے وفاقی حکومت کو خط لکھیں گے، پولیس افسر کی بیٹی کو بھی سول ایوارڈ کے لیے وفاق سے سفارش کی جائی گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *