Categories
Breaking news

کشمور، زیادتی کا شکار بچی کی صحت میں بتدریج بہتری

Advertisement
کشمور، زیادتی کا شکار بچی کی صحت  میں بتدریج بہتری

Advertisement

کشمور میں خاتون اور اس کی 4 سالہ بچی کو نوکری کا لالچ دے کر اغوا اور زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کی صحت میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔

سانحہ کشمور، ملزم خیراللہ بگٹی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش

کشمور میں خاتون اور اس کی 4 سالہ بچی کو نوکری کا لالچ دے کر اغوا کے واقعے میں ملوث ملزم خیراللہ بگٹی کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔

ادارہ برائے امراض اطفال (این آئی سی ایچ) کے سربراہ ڈاکٹر جمال رضا کے مطابق بچی کو لگائی گئی چیسٹ ٹیوب نکال لی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچی کی آنتوں اور پیٹ کے زخم میں بھی بہتری آرہی ہے، بچی کو آج سے منہ کے ذریعے ہلکی غذا بھی دینے کی کوشش کریں گے۔

x
Advertisement

یہ بھی پڑھیے

خیال رہے کہ کشمور پولیس کے مطابق کراچی کےجناح اسپتال میں کام کرنے والی خاتون کو40ہزار روپے کے عوض کسی کی دیکھ بھال کی نوکری کا لالچ دے کر 25اکتوبر کو کشمور بلوایا گیا، خاتون کی ان افراد سے جناح اسپتال میں ملاقات ہوئی تھی۔

پولیس افسر کے مطابق ملزمان نے خاتون کو 15 روز تک اغوا رکھا۔ اس دوران خاتون اوراس کی بچی کے ساتھ اغوا کار ریپ کرتے رہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *