Categories
Breaking news

کسی پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل سے متعلق تاثر کو مسترد کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

کسی پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل سے متعلق تاثر کو مسترد کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی وفد کے دورہ اسرائیل سے متعلق تاثر کو مسترد کرتے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ غیرملکی این جی او نے زیر بحث دورے کا اہتمام کیا جو پاکستان میں موجود نہیں۔ پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر موقف واضح اور غیر مبہم ہے۔ پاکستان فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی مستقل حمایت کرتا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان، مسئلہ فلسطین کا اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے۔ اقوام متحدہ اور او آئی سی قراردادوں کے مطابق 1967 سے قبل کی سرحدوں کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔

ترجمان نے کہا کہ ایسی فلسطینی ریاست کے حامی ہیں جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام خطے میں انصاف اور دیرپا امن کے لیے ناگزیر ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.