Categories
Breaking news

کسی نوجوان کرکٹر کو بیٹنگ کی تکنیک سیکھنی ہیں تو بابراعظم کو دیکھیں: شان پولاک

جنوبی افریقا کے سابق کپتان شان پولاک

جنوبی افریقا کے سابق کپتان شان پولاک کا کہنا ہے کہ بابراعظم کی کپتانی سے متاثر ہوا ہوں۔

سابق کپتان جنوبی افریقہ شان پولاک نے کہا ہے کہ کوویڈ 19 کے چیلنجز میں مثبت کرکٹ کھیلنا آسان نہیں ہوتا، پاکستان کرکٹ ٹیم نے مجموعی طور پر زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا، پاکستان کے ٹاپ آرڈر نے شاندار بیٹنگ کی، فخر زمان، امام الحق اور بابراعظم کی کارکردگی بہترین رہی۔

شان پولاک کا کہنا تھا کہ بابراعظم کی کپتانی سے متاثر ہوا ہوں لیکن بیرون ملک سیریز سے ہر کپتان کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے جب کہ کسی نوجوان کرکٹر کو بیٹنگ کی تکنیک سیکھنی ہیں تو بابراعظم کو دیکھیں۔

دوسری جانب جنوبی افریقی اوپنر ایڈم مارکرم نے کہا ہے کہ فخر زمان نے ایک میچ میں تقریباََ ڈبل سنچری اور دوسرے میں سنچری بنائی، فخر زمان کی اننگز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، بحثیت حریف ٹیم ہم پاکستانی بلے بازوں کی بیٹنگ سے بہت متاثر ہوئے، جنوبی افریقی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے پر بابراعظم اور ان کی ٹیم داد کی مستحق ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *