Categories
Breaking news

کسی عورت کو حق نہیں کہ وہ مرد پر ہاتھ اٹھائے: حنا پرویز بٹ

کسی عورت کو حق نہیں کہ وہ مرد پر ہاتھ اٹھائے: حنا پرویز بٹ

رکنِ پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ نون کی رہنما حنا پرویز بٹ نے فردوس عاشق اعوان کی پروگرام میں پی پی رہنما قادر مندوخیل کے ساتھ تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی عورت کو حق نہیں کہ وہ مرد پر ہاتھ اٹھائے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ وہ فردوس عاشق اعوان کے رویے کی شدید مذمت کرتی ہیں۔

حنا پرویز بٹ نے لکھا کہ کسی عورت کو حق نہیں کہ وہ مرد پر ہاتھ اٹھائے۔ فردوس جیسی خاتون عورت کے نام پر دھبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی خواتین دوسری خواتین کیلئے بھی بدنامی کا باعث بنتی ہیں۔

فردوس عاشق اعوان اور قادر مندوخیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ

فردوس عاشق اعوان اور پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندو خیل کے درمیان کرپشن کے الزامات پر نجی چینل کے پروگرام میں تلخ کلامی ہوگئی۔

یاد رہے کہ وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندو خیل کے درمیان کرپشن کے الزامات پر نجی چینل کے پروگرام میں تلخ کلامی ہوئی جو ہاتھا پائی تک جا پہنچی تھی۔

اندازہ نہیں تھا اتنی جلدی بدلہ لے لیا جائے گا: حنا پرویز بٹ

حنا پرویز بٹ نے لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گل کو انڈے مارے جانے پر کہا کہ اندازہ نہیں تھا کہ اتنی جلدی بدلہ لے لیا جائے گا

فردوس عاشق کا اس معاملے پر کہنا ہے کہ قادرمندوخیل نے انہیں ہراساں کیا اور دھمکیاں دیں، بدزبانی کی وجہ سے انہیں سیلف ڈیفنس میں انتہائی قدم اٹھانا پڑا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *