Categories
Breaking news

کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں: آرمی چیف

Advertisement
Advertisement

آرمی چیف

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسروں اور جوانوں کو ہدایت کی ہے کہ پرعزم رہیں اور اپنا فرض جذبے سے ادا کریں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چھمب سیکٹرکے اگلےمورچوں کا دورہ کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دورے کے دوران بھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ کو آپریشنل صورتحال کےبارے میں آگاہ کیا گیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر آپریشنل تیاریوں پر افسروں اور جوانوں کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی کہ بھارتی فوج فائرنگ سے متاثرہ مقامی آبادی کی بھرپور مدد کی جائے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *