Categories
Breaking news

کساد بازاری نے ترقی کا راستہ موڑ دیا، بلاول بھٹو

کساد بازاری نے ترقی کا راستہ موڑ دیا، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صدی کی بدترین کساد بازاری غریب ممالک کو متاثر کررہی ہے، کساد بازاری نے دہائی کی ترقی کا راستہ موڑ دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں جی 77 وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کومعاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین جنگ اور پابندیاں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنیں، موجودہ عالمی معاشی نظام ترقی پذیر ممالک کے مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

اسامہ تو مر چکا مگر گجرات کا قصائی زندہ ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو

نیویارک میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے فیٹف نے ہمارے اقدامات کی توثیق کی۔

ان کا کہنا تھا کہ کم از کم 100 ممالک اقتصادی بحران سے دوچار ہیں، ان ممالک میں کروڑوں لوگ بھوک وافلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ بڑھتے موسمیاتی سانحات کمزور ممالک کو متاثر کر رہے ہیں، پاکستان میں سیلاب تباہ کاریاں اس کی مثال ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *