Categories
Breaking news

کرکٹ گراونڈ کے حصول کے لئے ہونے والی ووٹنگ مہم اپنےاختتام کو پہنچی،ملک عمران

Advertisement

سب سے پہلے تمام پاکستانی کمیونٹی کو مبارک باد ،ہم نے اس سے پہلے اتنا اتفاق ،اتحاد اور جذبہ نہیں دیکھا ،،چھوٹے ،بڑے ،بزرگ ،نوجوان ،ساست دان ،مزہبی،کاروبای رہنما ،سوشل ،سماجی رہنما ، عورتیں مرد ،صحافی، رائٹر ،کالم نگار ،تبصرہ نگار ،کوئی ایسا شخص نہیں رہا جس نے اس گراؤنڈ مہم میں بڑھ چڑھ حصہ نہ لیا ہوں ،
یہ منصوبہ ،آنا ( Ana) نامی ایک خاتون نے پیش کیا ،جو ایک ہسپانوی نثراد ہے ۔اور کاتالان کرکٹ فیڈریشن نے اس منصوبے پر ووٹنگ پروسس شروع کرکے سب توجہ مبذول کروائی ۔
اور آنا۔ ( Ana) نے یہ منصوبہ اپنی نوجوان ایشین ٹیم کے ساتھ مل کا تیار کیا ،اس نوجوان ٹیم میں ،پاکستانی ،انڈین، بنگلہ دیشی لوگ شامل ہیں ۔اور یہ منصوبہ ،انا (Ana) کی اور اس کی نوجوان ٹیم نے بلدیہ بارسلونا میں پیش کر دیا گیا ،
یاد رہے ،یہ منصوبہ منجوئک بارسلونا میں ایک کرکٹ اسٹیڈیم کی توسیع اور اس گراؤنڈ کو بہتر بنانے کے لیے پیش کیا گیا تھا ۔
جس کے اندر گھاس لائٹس ،اور سامان رکھنے کے کمرے بنانے کا منصوبہ شامل تھا ۔اس منصوبے کے ساتھ ،822 مزید منصوبے بلدیہ بارسلونا میں پیش کیے گئے ۔
اور ان میں 800 منصوبے صرف لوگوں یعنی کاتلان ،اسپانش لوگوں کی طرف سے پیش کیے گئے تھے .اور حیرانگی کے ساتھ ساتھ خوشی کی یہ بات ہے ،ہم 822 منصوبوں میں 2441 ووٹس لے کر پہلے نمبر پر رہے ،اگر رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد دیکھی جائے ،تو لگ بھگ 50,000 بنتی ہے ۔

Advertisement

اب آتے ہیں دوسرے نمبر پر آنے والے منصوبے کی طرف ،جو لوکل لوگوں کا تھا جن کے رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد ایک کرورڑ ہے ،انہیں 700 ووٹس ملے ۔۔
یعنی کہ، ہم 1741 کے ساتھ جیت گئے اور اتنے بڑھے مارجن سے آج تک کوئی نہیں جیتا ، اور ہم نے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ،
آج سے پہلے کبھی کسی اسپورٹس پروجیکٹ کو اتنے ووٹس نہیں ملے ۔ایک بات واضع ہو گئی ،کامیابی کے لیے گلی کوچوں میں نکلنا ہوگا ۔
لوگ ساتھ دینا چاہتے ہیں ،صرف ان کو مخلص اور دل سے کام کرنے والے لوگوں کی ضروت ہے ،جو اس مہم میں بلکل صاف دیکھائی دی ۔
آج سے کمیونٹی ایک نئے دور کا آغاز کر چکی ہے ، اور نوجوان اس نئی تبدیلی کو محسوس کرنا چاہتے ہیں ۔اور کام کا جذبہ رکھتے ہیں اور کچھ کرنا چاہتے ہیں ۔
یہ۔تبدیلی ہماری سوچوں کو تبدیل کرنے میں مدد دے گی ،
نوجوانوں نے ہمیں بتایا کیسے لیگل پرجیکٹ بلدیہ میں پیش کیے جا سکتے ہیں ،جس میں ،اسلامک اسکول ،ثقافتی مرکز ،اردو اسکول ، ۔شامل ہیں ،طریقہ سب کے سامنے ہے ۔
یہ اتحاد ہمیں ،یہ بھی بتاتا ہے ،کہ اب فوٹو سیشن کا وقت نہیں عملی میدان میں آکر کیسے کام کیا جاتا ہے ،اور عوامی طاقت کیا ہیں ۔
واپس آتے ہیں ،کرکٹ گراؤنڈ کی طرف ،
کرکٹ گراونڈ لینے کے ہمیں 6 فیز سے گزرنا ہو گا ،
جس کی ترتیب کچھ یوں ہیں ۔
1_ہروجیکٹ کو ترتیب دینا اور اس کو مناسب انداز اور تیکنیکی وجوہات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ایک جاندار پروجیکٹ پیش کرنا ۔
جو کہ ہمارے نوجوانوں نے بہت اچھے طریقے کے ساتھ آنا کے ( Ana) مل کر پیش کیا ۔
جو ایک اسپانش نثراد ہے۔
2_اس پروجیکٹ کو بلدیہ بارسلونا نے مکمل نظر ثانی کے بعد منظور کر دیا تھا ۔
3- اس پروجیکٹ کے اوپر بارسلونا میں رہنے والے رجسٹرڈ ووٹر سے اپنا پہلا اوپینن لینا یعنی رائے لینا ،جو ووٹنگ آج ہم نے ختم کی جس کا نتیجہ 2441 ووٹوں کی صورت میں ،تمام پروجیکٹس میں سے پہلے نمبر انا ہے ۔
4_ اس فیز میں ،ڈالے گئے ووٹوں کی انکوائری ہو گی اور اگر تمام قانونی تقاضے پورے ہوتے ہیں تو ہم اگلے فیز میں ڈال دئیے جائیں گے ،جو لگتا ہے ،ہم آرام سے اس میں داخل ہو جائیں گے ۔
5-اس فیز میں دوبارہ ووٹنگ ہوگی ،جو 10 سے 20 جون کے درمیان ہوگی ۔اور اس ووٹنگ کے لیے ہمیں پہلے سے زیادہ محنت کرنا ہوگی ،اور اس مرحلے میں پادرون کے ساتھ ساتھ آپ کا رجسٹرڈ فون نمبر چائیے ہوگا ۔۔۔اس مرحلے میں ہمارا مقابلہ سخت ہو گا ،کیوں کہ صرف چند پروجیکٹ ہی باقی رہ جائیں گے ۔
6- اس مرحلے کو آخری فیز کا نام دیا گیا ہے ،اس تمام کرکٹ ماہرین کے ساتھ مل کر گراؤنڈ کو حتمی شکل دی جائے اور تمام ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے ، فائنل شکل دی جائے گی ۔
اس پروجیکٹ کی مکمل لاگت ،1,2000یورو ہے ،یعنی لگ بھگ 22 کرورڑ، اس پروجیکٹ پر کامیابی کا سارا سہرا کاتلان کرکٹ فیڈریشن کو جاتا ہے ،جہنوں نے اپوزیشن اور تمام کمیونٹیس کو اعتماد میں لے کر اچھے طریقے سے عملی جامہ پہنایا اور یہاں پر پوری کمیونٹی مبارک باد کی حقدار ہے ،جنہوں نے یہ محسوس کیا اب وقت آگیا تبدیلی کا ۔۔۔۔
یہ پیسے ڈائریکٹ بلدیہ بارسلونا خود اپنی نگرانی میں خرچے گی ۔
کسی ملک ،چویدری ،خان ،بٹ ،جٹ ،قریشی ،بھٹی ،کے اکاوئنٹ میں نہیں آئیں گے ۔
اور یہ کرکٹ گراؤنڈ بلدیہ بارسلونا کے نام پر رہے گا ۔
اس کے اوپر کسی ،خان ،ملک ،چویدری ،وڑائچ ،گوندل ،راجہ کی تختی نہیں لگے ۔۔۔۔
جزاک اللّہ ۔۔۔
عمران ملک ادارہ پاک آئی کیر اسپورٹس سکیشن

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *