Categories
Breaking news

کرکٹ گراؤنڈ پروجیکٹ میں کامیابی حاصل کرنے پر کمیونٹی مبارک باد کی مستحق ہے،چوہدری ثاقب طاہر

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)اِیشین کمیونٹی بارسلونا نے جس اتفاق اور بھرپور محنت سے ووٹ کی قوت کا استعمال کرکے 16 لاکھ یوروز کے کرکٹ گراؤنڈ پروجیکٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس پر میں ساری کمیونٹی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ان خیالات کااظہار پاک فیڈریشن اسپین کے صدر چوہدری ثاقب طاہر نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسے کاتالان کرکٹ فیڈریشن اور اسکی ایگزیکٹو کونسل نے بے مثال ووٹنگ مہم چلانے پر بجا طور پر ہماری طرف سے شاباش کی مستحق ہے۔ ایسے ہی آیونتامینتو دے بارسلونا عوامی مفاد اور دلچسپی کے پروجیکٹس کو عوامی انداز میں پاس کروانے پر بھی بھرپور خراج تحسین کی مستحق ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *