Categories
Breaking news

کرکٹ میدانوں کی رونقیں بحال، نیوزی لینڈ نے خوشخبری سنادی

Advertisement
Advertisement

 نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز تماشائیوں کی موجودگی میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین سیریز کے دوران تماشائیوں کی رونقیں بھی ہوں گی جب کہ ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کر دیا گیا، کورونا وائرس کے بعد نیوزی لینڈ میں ہونے والی پہلی انٹرنیشنل سیریز نومبر میں ہوگی جس میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی، بعد ازاں پاکستان ٹیم 18، 20 اور 22 دسمبر کو 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد 2 ٹیسٹ بھی کھیلے گی، پہلا 26دسمبر اور دوسرا 3 جنوری سے شروع ہوگا۔

ابھی تک انگلینڈ میں ہونے والے انٹرنیشنل میچز تماشائیوں کے بغیر ہوئے، زمبابوے کے خلاف پاکستان کی ہوم سیریز میں بھی سٹینڈز خالی ہوں گے، کورونا پر قابو پانے والے پہلے ملک نیوزی لینڈ کے کرکٹ اسٹیڈیمز میں تماشائیوں کا شور اور تالیوں کی گونج سنائی دے گی جب کہ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *