
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ریاض فتیانہ کا کہنا ہے کہ کرپشن پی ٹی آئی کا رکن کرے یا اپوزیشن، معافی نہیں، میں نے حکومت یا کسی فرد کے خلاف بات نہیں کی، میرے حوالے سے دو جگہوں پر انکوائری ہورہی ہے، نتائج پر تبصرہ نہیں کرتا۔
ملک امین اسلم اور زرتاج گل کے گلاسگو میں ہونے والے مبینہ جھگڑے کا الزام لگانے والے پی ٹی آئی رہنما ریاض فتیانہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا پیسہ ہو یا ڈونرز کا صحیح جگہ پرخرچ ہونا چاہیے۔
Table of Contents
پی ٹی آئی نے ریاض فتیانہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
شوکاز میں پوچھا گیا ہے کہ آپ نے وفد سے کانفرنس کارڈ اور فون سم کی بھی فرمائش کی؟ آپ کے مطالبات نہ مانے گئے توآپ نے وطن واپسی پر حکومتی وفد پر الزامات لگا دیے۔
ریاض فتیانہ نے کہا کہ سارے خاندان کو بزنس کلاس میں لے جاکر بڑے ہوٹلوں میں ٹھہرانا نہیں چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ابھی مجھے کسی نے نہیں بلایا، وزیراعظم بلائیں گے تو ضرور بتاؤں گا، میرا ان کے ساتھ ذاتی جھگڑا نہیں ہے۔
ریاض فتیانہ نے کہا کہ گلاسگو کانفرنس میں قائد اعظم، وزیر اعظم کی تصویر ہونی چاہیےتھی، وہاں لگڑ بھگڑ کی تصویر کی جگہ پاکستان کے سیاحتی مقامات کی تصویر ہونی چاہیے تھی۔
قومی خبریں سے مزید
-
مجھے عرفان مہر کے قاتل ہر صورت چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھ
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے عرفان مہر کے قاتل ہر صورت چاہیے، کراچی میں اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے سخت اقدامات کیے جائیں۔
-
ہماری معیشت سود کی وجہ سے بہتر نہیں ہورہی، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ لوگوں نے قائداعظم کا ساتھ دیا تھا کیونکہ وہ اسلامی ملک بنا رہے تھے، ہماری معیشت سود کی وجہ سے بہتر نہیں ہورہی، آئین میں درج ہے اسلام کے منافی کوئی قانون نہیں بن سکتا
-
ظاہر جعفر ذہنی مریض ہے، وکیل کی درخواست دائر
نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے وکیل کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں ملزم کا میڈیکل کروانے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
-
الیکشن کمیشن کو فنڈ نہ ملنا بڑی بلیک میلنگ ہے، سعید غنی
سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے کہ ووٹنگ مشین استعمال نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو فنڈ نہ ملنا بہت بڑی بلیک میلنگ ہے، حکومت اپنی مرضی کے قوانین بنانے کے لئے بضد ہے، الیکشن کمیشن کو دھمکی دی گئی کہ آپ کی فنڈنگ بند کردیں گے
-
کورونا کی ہر لہر سے بچاؤ کا واحد حل ویکسینیشن ہے: ڈاکٹر یاسمین راشد
وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ہر لہر سے بچاؤ کا واحد حل ویکسین ہے لہٰذا عوام جلد سے جلد ویکسینیشن مکمل کرائیں۔
-
جب قانون بن جاتا ہے تو چیزیں رکتی ہیں، شیریں مزاری
وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ جب قانون بن جاتا ہے تو یہ چیزیں رکتی ہیں، کسی کو اٹھایا ہی نہیں جانا چاہیے مگر قانون بن جائے تو زیادہ مؤثر ہوتا ہے
-
کراچی، مسلح ملزمان بینک سے8 لاکھ لے اُڑے
کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں بینک ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ملزمان بینک سے تقریباً 8 لاکھ روپے لے اڑے۔
-
شیخ رشید نے مہنگائی کا اعتراف کرلیا
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی ہے اس میں کوئی شک نہیں اس کا حل تلاش کرنا ہے ، تنخواہ دار طبقے کیلئے زیادہ مشکلات ہیں۔
-
ملک کو وفاقی جماعتوں کی ضرورت ہے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی قیادت حکومت ہٹانے کی خواہش کے بجائے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا سیکھے، ملک کو وفاقی جماعتوں کی ضرورت ہے۔
-
ریاست کی طرف سے کسی کو اغوا کرنا انتہائی سنگین جرم ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
صحافی اور بلاگر مدثر نارو بازیابی کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من ﷲ نے ریمارکس دیے کہ ریاست ماں کے جیسی ہوتی ہے مگر وہ کہیں نظر نہیں آرہی، ریاست کی طرف سے کسی کو اغوا کرنا انتہائی سنگین جرم ہے
-
کورونا کا نیا ویرینٹ، این سی او سی اجلاس میں اہم فیصلے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے ملک بھر میں کورونا سے بچاؤ کے لیے خصوصی ویکسی نیشن مہم کا آغاز کردیا ، ویکسین نہ لگوانے والوں کو موقع پر ہی ویکسین لگائی جائے گی۔
-
حکومت نے تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو نہیں دیا، پرویز رشید
مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے سیلز ٹیکس اور لیوی بڑھا کر منافع اپنی جیب میں ڈال لیا ہے۔
-
پی پی حکومت ریاست کیخلاف کام کر رہی ہے، مصطفیٰ کمال
پاک سرزمین پارٹی(پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت ریاست کے خلاف کام کررہی ہے، ہم حکومتوں کے نہیں ریاست کے وفادار ہیں
-
این اے 133 میں ووٹوں کی خرید و فروخت، تحقیقاتی اداروں نے مزید مہلت مانگ لی
این اے 133 کے ضمنی انتخابات میں ووٹوں کی خرید و فروخت سے متعلق مبینہ ویڈیو کا فرانزک کرانے اور ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کی مدت ختم ہو جانے کے بعد تحقیقاتی اداروں نے مزید مہلت مانگ لی، کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر ذمہ دار کامیاب امیدوار ہی ٹھہرا تو اسے نااہل کر دیں گے۔
-
پنجاب دھند اور اسموگ کی لپیٹ میں
پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی دھند اور اسموگ کی لپیٹ میں ہیں۔ اب سے کچھ دیر پہلے تک لاہور آج بھی دنیا میں فضائی آلودگی کے باعث پہلے نمبر پر ہے
-
ملک میں کورونا کے مزید 9 مریض ہلاک
پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر ہے۔