Categories
Breaking news

کروشیا مہاجرین کی غیرقانونی واپسی میں ملوث ہے، رپورٹ

کروشیا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)کروشیا کی پولیس منظم طریقے سے پناہ گزینوں کو بوسنیا و ہرزیگووینا واپس بھیج رہی ہے۔ جرمن میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق ایسا مہاجرین کو سیاسی پناہ کی درخواست کا موقع دیے بغیر کیا جا رہا ہے۔ یہ رپورٹ جرمنی کے مشہور میڈیا اداروں نے مل کر تیار کی ہے۔ ایک ہفتے کے دوران ہی کروشیا نے تقریبا پینسٹھ پناہ کے متاشی افراد کو زبردستی واپس بھیجا، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔ رپورٹ کے مطابق مہاجرین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔ گزشتہ روز انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یونان کے سرحدی اہلکاروں پر بھی ایسے ہی الزامات عائد کیے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *