Categories
Breaking news

کرفیو ختم ہو گا یا نہیں؟ کاتالان حکومت نے تصدیق کر دی

بارسلونا (محمد نبی) کاتالان حکومت کی طرف سے حتمی فیصلہ آ گیا ہے کہ 9 مئی سے رات کا کرفیو ختم کر دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ملحقہ سرحدیں بھی کھول دی جائیں گی اور نقل و حرکت پر پابندی ختم ہوگی۔ یہ فیصلہ اسٹیٹ آف الارم کے خاتمے کے ساتھ ہی نا فذالعمل ہوگا۔ منگل کے روز قائم مقام نائب صدر پیرے ایراگونیس نے ایک پریس کانفرنس میں شہریوں سے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ زمہ داری کا ثبوت دیں۔

انہوں نے یاد دلایا کہ ابھی کورونا پابندیوں کا خاتمہ ہوا ہے مگر کورونا وبا کے خلاف جنگ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم معمول کی زندگی کی طرف لوٹ سکتے ہیں مگر ہم مکمل طور پر ہیلتھ ایمرجنسی سے لا تعلق نہیں ہو سکتے۔
یہ ضرور پڑھئے: اسپین میں 9 مئی سے تمام پابندیاں ختم، مگر اس کے بعد کیا ہوگا؟

خیال رہے کہ کاتالان میں 6 ماہ تک رات کے دوران کرفیو کا نفاذ رہا۔ یہ سب سے سخت ترین قدم تھا جو کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے اٹھایا گیا تھا۔ دوسری پابندیاں جن میں 6 افراد سے زیادہ کے ہجوم پرپابندی، ماسک کے استعمال وغیرہ پر پابندی بدستور جاری رہے گی۔ بارز اور ریسٹورینٹس کسی تعطل کے بغیر رات 11 بجے تک کھلے رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *