Categories
Breaking news

کرسمس کے موقع پر امریکہ میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی

Advertisement

کرسمس کے مواقع پر امریکہ میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی

امریکی ریاست ٹینسی کے شہر نیشویل میں کرسمس کے موقع پر دھماکا ہوا جس میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔نیشویل میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بین الاقوامی خبر ایجنسی کا اس بابت کہنا ہے کہ دھماکے سے قبل ریکارڈنگ میں لوگوں کو دور ہونے کا کہا…

نیشویل میٹرو پولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک گاڑی میں نصب بم سے کیا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق بم دھماکے سے 15 منٹ قبل ہی نصب کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ب کی اطلاع ملنے پر پولیس راستے میں تھی کہ دھماکہ ہو گیا تاہم اردگرد کی عمارتوں کو خالی کرا لیا گیا تھا۔

گزشتہ روز دنیا بھر میں کرسمس کا تہوار منایا گیا تاہم کورونا وبا کی وجہ سے کرسمس کی رونقیں کچھ ماند پڑ گئیں۔ اٹلی میں ویٹی کن سٹی اور مقبوضہ بیت المقدس کے شہر بیت اللحم میں محدود تعداد میں شرکا کے ساتھ کرسمس کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

Advertisement

ویٹی کن سٹی میں تقریب سے پوپ فرانسس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدا نے انہیں غریبوں کی خدمت اور ان سے محبت کے اظہار کا حکم دیا ہے۔ ویٹی کن سٹی میں کورونا کے باعث تقریب میں کم افراد کو مدعو کیا گیا تھا اس دوران پوپ فرانسس نے دعا بھی کروائی۔

مقبوضہ بیت المقدس میں بھی کرسمس کے موقع پر روایتی تقاریب کا اہتمام کیا گیا لیکن کورونا وبا کے باعث شرکا کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہی۔

کرسمس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی اور کورونا وبا سے بچاؤ کی ویکسین کو کرسمس کا تحفہ قرار دیا۔

پیرس کے قدیم گرجا گھر میں آتشزدگی کے بعد پہلا کرسمس کانسرٹ منعقد کیا گیا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *