Categories
Breaking news

کرتار پور: بچھڑے ہوئے 2 بھائی 74 برس بعد مل گئے

قیامِ پاکستان کے وقت بچھڑنے والے 2 بھائیوں کی 74 برس بعد کرتار پور میں ملاقات ہو گئی۔

پاکستان کے صدیق فیصل آباد سے بھارتی پنجاب پھلے والا سے آنے والے اپنے بھائی حبیب عرف شیلا سے ملنے کرتار پور پہنچے۔

پاکستانی شہری صدیق نے دور سے آتے ہوئے اپنے بھائی حبیب کو پہچان لیا۔

74 سال قبل بچھڑے دوست کرتار پور میں مل گئے

سکھ مذہب کے روحانی پیشوا بابا گرونانک دیوجی کے حوالے سے کرتار پور میں ہونے والی سالانہ تقریب جہاں دنیا بھر کے سکھوں کے لیے انتہائی متبرک ہے، وہیں اس موقع پر ایک نہایت ہی جذباتی منظر بھی دیکھنے میں آیا، اور 74 سال قبل بچھڑنے والے دو دوستوں کے درمیان ملاقات کا باعث بنی۔

دونوں بھائی آپس میں مل کر خوب روئے اور جھپیاں ڈالیں۔

74 سال کے بچھڑے ہوئے دونوں بھائیوں کی ملاقات نے دیکھنے والوں کو بھی جذباتی کر دیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *