
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے تحت آج کراچی میں مزارِ قائد پر ’اسرائیل نامنظور، ملین مارچ‘ ہوگا، جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ جے یو آئی ف کی ریلی کے سلسلے میں کوریڈور تھری ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ملین مارچ سے مولانا فضل الرحمٰن سمیت اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے دیگر رہنما بھی خطاب کریں گے۔
Table of Contents
x
Advertisement
جے یو آئی ف کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی کے مطابق مزارِ قائد پر جمعیت علمائے اسلام سندھ کی میزبانی میں اسرائیل نامنظور ملین مارچ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

PDM قیادت کو ملین مارچ کی دعوت دی ہے، مولانا فضل الرحمٰن
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں کہ کراچی کے آج کے ملین مارچ میں پی ڈی ایم کی قیادت کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شہرِ قائد کی تمام شاہراہوں اور سڑکوں پر بڑے بڑے ہورڈنگز اور بینرز لگائے جا چکے ہیں جبکہ پارٹی پرچم بھی بڑی تعداد میں لگا دئیے گئے ہیں۔
سمیع سواتی کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر اور جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن دیگر مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ بدھ کو کراچی پہنچ گئے۔
صوبائی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات جے یو آئی ف کا کہنا ہے کہ ’اسرائیل نا منظور ملین مارچ‘ کا آغاز دوپہر 1 بجے کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
- جے یو آئی کا اسرائیل مردہ باد مارچ آج ہوگا، مولانا فضل الرحمٰن اور دیگر قائدین شریک ہونگے
- اپوزیشن ایک بے بس الیکشن کمیشن پر آئندہ اعتبار نہیں کرسکتی، فضل الرحمٰن
انہوں نے مزید بتایا کہ ملین مارچ کے لیے مرکزی قافلہ سہراب گوٹھ سے مزارِ قائد کی طرف دن ساڑھے 12 بجے جے یوآئی کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کی قیادت میں روانہ ہوگا۔
سمیع سواتی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر سے اضلاع اور پی ایس کے قافلے مقامی امیر و سیکریٹری جنرلز کی قیادت میں مزارِ قائد پہنچیں گے۔
قومی خبریں سے مزید
-
PDM قیادت کو ملین مارچ کی دعوت دی ہے، مولانا فضل الرحمٰن
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں کہ کراچی کے آج کے ملین مارچ میں پی ڈی ایم کی قیادت کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔
-
فیصل آباد، کار نہ روکنے پر پولیس فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
فیصل آباد میں کار نہ روکنے پر پیڑولنگ پولیس کےاہلکاروں نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی، جس سے کار سوار نوجوان جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔
-
امریکا سے تعلقات کا انحصار پاکستان پر ہے، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکا سے تعلقات کے تسلسل کی ذمہ داری پاکستان پر ہی ڈال دی
-
عمران خان نے ڈکٹیٹرز ادوار کی کرپشن کے بھی ریکارڈ توڑ دیے، شازیہ مری
وزیراعظم عمران کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عمران خان این آر او نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آر او مانگ رہے ہیں
-
سفاک شخص نے بزرگ خاتون کو دیوار سے پٹخ کر ہلاک کردیا
فیکٹری ایریا پولیس نے لاش ڈیڈ ہاؤس بھجوا کر مرکزی ملزم سفارش سمیت 9 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
-
جے یو آئی کو اسرائیل نامنظور ملین مارچ کی تاحال اجازت نہ مل سکی
اپوزیشن جماعت جمعیت علما ء اسلام (ف) کو کراچی میں ہونے والے اسرائیل نامنظور ملین مارچ کےلیے ضلعی انتظامیہ نے تاحال اجازت نہیں دی ہے ۔
-
پی پی کو وزیراعظم کا چیلنج قبول، فارن فنڈنگ کیس کی لائیو کوریج کیلئے تیار
ہمارا الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) سے مطالبہ ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے، چوہدری منظور
-
بلوچستان میں کورونا وائرس نے ایک اور جان لے لی
بلوچستان میں کورونا وائرس نے ایک اور مریض کی جان لے لی، اس طرح صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 192 ہو گئی۔ صوبے کےچھ اضلاع میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کےتیس نئے مریض سامنے آگئے جبکہ کورونا میں مبتلا 42 مریض صحت یاب ہوگئے۔
-
حکومت نے کشمیر پر صدی کا سب سے بڑا یوٹرن لیا، سراج الحق
براڈشیٹ معاملے پر گفتگو امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ براڈ شیٹ معاملے پر حکومتی کمیٹی منظور نہیں ہے، اس پر سپریم کورٹ ایکشن لے۔
-
فیصل آباد: 13 سالہ لاوارث لڑکی سے مبینہ زیادتی
فیصل آباد میں 13 سالہ لاوارت لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے ۔
-
سفارش اور دھمکی نیب دروازے کے باہر ختم ہوجاتی ہے، چیئرمین نیب
چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ سفارش اور دھمکی نیب کے دروازے کے باہر ہی ختم ہو جاتی ہے۔
-
لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو نصرت شہباز کیخلاف کارروائی سے روک دیا
لاہور ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو ( نیب ) کو اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کے خلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا ہے ۔
-
عمران یہ بتائیں اوپن سماعت کے لئے کب درخواست دے رہے ہیں؟ اے این پی
اے این پی کے ترجمان زاہد خان نے کہا کہ عمران خان نے بیان تو دے دیا۔ یہ بتائیں کہ عملی طور پر اوپن سماعت کے لئے کب درخواست دے رہے ہیں؟
-
اسٹیل ملز فولاد ساز ادارہ ہے، کسی صورت فروخت نہیں ہونے دیں گے، حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ صوبے کی حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو اعلانات اور بیانات کی ضرورت نہیں
-
عمر کوٹ میں شکست، ارباب رحیم کی عمران خان اور گورنر پر تنقید
عمرکوٹ میں 18 جنوری کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار سے بھاری شکست کے بعد سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، اور انھوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا، ساتھ ہی گورنر سندھ کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔
-
سندھ: میٹرک کے امتحانات 20 مئی، انٹر کے امتحانات 10 جون سے ہوں گے، تجاویز
ذرائع کا کہنا تھا کہ 23جنوری کو محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ان تجاویز کی توثیق کی جائے گی