Categories
Breaking news

کراچی: 3 سال سے مفرور منشیات کا سوداگر گرفتار

کراچی: 3 سال سے مفرور منشیات کا سوداگر گرفتار

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 سال سے مفرور منشیات کے سوداگر کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزم کاشف بلوچ لیاقت آباد میں نارکوٹکس ایکٹ کی ایف آئی آر نمبر 297/18 میں عدالت سے مفرور تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ایس ایچ او لیاقت آباد لیاقت حیات کی نگرانی میں سب انسپکٹر احمد نواز کی پولیس پارٹی نے کارروائی کی۔

کراچی: پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار کرلیے

کراچی کے علاقے کورنگی سے پولیس نے 2 مختلف کارروائیوں میں 2 منشیات فروش گرفتار کرلیے ہیں۔

کراچی: 7 ڈکیت، چور، منشیات فروش گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران پولیس نے 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع پر لیاقت آباد 10 نمبر پر چھاپہ مار کر ملزم کاشف کو گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیے

ان کا کہنا ہے کہ لیاری چاکیواڑہ کی جھٹ پٹ مارکیٹ کا رہائشی ملزم شہر کے کئی علاقوں میں روپوش رہا۔

پولیس کے مطابق ملزم کاشف بلوچ ملیر، الفلاح اور اورنگی ٹاؤن میں بھی منشیات فروشی کرتا رہا ہے۔

ملزم انسدادِ منشیات کی کلفٹن میں واقع عدالت سے ضمانت کے بعد مفرور ہو گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.