Categories
Breaking news

کراچی: 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 2 فیصد ریکارڈ

کراچی:24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11اعشاریہ2فیصد ریکارڈ

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11 اعشاریہ 2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

کراچی میں 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 140 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے، 578 افراد میں کورونا کے مثبت آنے کی تصدیق ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں حیدرآباد میں کورونا مثبت آنے کی شرح 4 اعشاریہ 8 فیصد رہی۔

حیدرآباد میں کورونا کے 557 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، 27 افراد میں کورونا کے مثبت آنے کی تصدیق ہوئی۔

سندھ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سندھ میں 8 ہزار 378 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ 290 افراد میں وبائی مرض کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *