Categories
Breaking news

کراچی: 24 کروڑ کمیٹی اسکینڈل، خاتون نے تحفظ کی درخواست دائر کردی

کراچی: 24 کروڑ کمیٹی اسکینڈل، خاتون نے تحفظ کی درخواست دائر کردی

کراچی میں کمیٹی کے 24 کروڑ روپے مبینہ طور پر بینک اکاؤنٹ سے نکالے جانے کے اسکینڈل میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔

کمیٹی جمع کرنے والی خاتون نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں تحفظ کی درخواست دائر کردی۔

خاتون نے موقف اختیار کیا کہ متعدد افراد کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

کراچی میں کمیٹی ڈالنے والی خواتین کے ساتھ 24 کروڑ کا فراڈ

بینکنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی جمع کرنے والی خاتون کے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکال لی گئی۔

درخواست گزار خاتون نے مزید کہا کہ عدالت سے استدعا ہے مجھے تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔

خاتون کی درخواست کے بعد عدالت نے ایس ایس پی کمپلین سیل ایسٹ کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

عدالت نے ایس ایس پی کمپلین سیل سے 14 دسمبر تک رپورٹ طلب کرلی ۔

خاتون پر شہریوں سے کمیٹی کی مد میں 24 کروڑ روپے کے فراڈ کا الزام ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *