
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ کراچی یونیورسٹی حملے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، مجرمان تک جلد پہنچ جائیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کراچی واقعے کی تحقیقات خود مانیٹر کررہے ہیں، وزارت داخلہ، سیکیورٹی ایجنسیز اور سندھ حکومت مل کر تحقیقات کر رہے ہیں۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
Table of Contents
جامعہ کراچی میں خودکش بم دھماکے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی تھانہ میں درج
ایف آئی آر زیر دفعہ 302، 324، 427، 190، 34 ایکسپلوزیو ایکٹ 3/4 مجریہ 1908 اور 7 اے ٹی اے مجریہ 1997 درج کی گئی ہے۔
وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد ہوئی، وزیر داخلہ نے چینی قونصل جنرل سے بم دھماکے میں چینی شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی۔
اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ نے چینی قونصل جنرل کو وزیر اعظم کا خصوصی تعزیتی پیغام بھی پہنچایا، وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے وزیٹرز بک میں کراچی واقعے سے متعلق اپنے تاثرات قلم بند کیے۔
اعلامیہ کے مطابق سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ کراچی پہنچے تھے۔
رانا ثناء نے کہا کہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر چینی شہریوں کی تعزیت کے لئے قونصلیٹ آیا ہوں، چینی شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ اور افسوس ہے، دہشت گردی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے قابل بھروسہ دوست ہے، پاک چین تعلقات خراب کرنے کی ہر کوشش اور سازش کو ناکام بنائیں گے۔
قومی خبریں سے مزید
-
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر کی ملاقات
وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے ملاقات کی ہے۔
-
شہباز اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے میں آج کی سماعت کا تحریری حکم جاری
تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ تمام ملزمان فرد جرم کے لیے اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
-
لاہور: 9 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
لاہور شہر کے 9 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
-
بلاول بھٹو کی چینی سفارتخانے آمد، کراچی یونیورسٹی دھماکے پر اظہار افسوس
پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد میں چینی سفارتخانے پہنچ گئے۔
-
جامعہ کراچی کی خود کش بمبار خاتون گلستان جوہر کی رہائشی تھی، وزیر داخلہ کو بریفنگ
بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہری بلوچ شادی شادہ اور تربت کی رہائشی تھی، خاتون 2 بچوں کی ماں تھی۔
-
منڈی بہاءالدین: سابق بار صدر سمیت 3 افراد قتل کے معاملے میں پیشرفت
منڈی بہاءالدین ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر محمود پرویز رانجھا سمیت 3 افراد کے قتل کے معاملے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔
-
ثاقب نثار کی عمران خان سے ملاقات، اہم قانونی معاملات پر مشاورت
ذرائع کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار عمران خان کی خواہش پر ان سے ملاقات کے لیے آئے، عمران خان نے ثاقب نثار کو قانونی مشاورت کے لیے بلایا۔
-
جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش حملہ کی تحقیقات میں اہم انکشافات
تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون خودکش حملہ آور کا شوہر جناح اسپتال کے قریب ہوٹل میں رہائش پذیر تھا، خاتون بھی اس ہوٹل میں فیملی کے ہمراہ رہتی رہی ہے۔
-
جامعہ کراچی میں خودکش بم دھماکے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی تھانہ میں درج
ایف آئی آر زیر دفعہ 302، 324، 427، 190، 34 ایکسپلوزیو ایکٹ 3/4 مجریہ 1908 اور 7 اے ٹی اے مجریہ 1997 درج کی گئی ہے۔
-
ہمیں کیا پتا فرح گوگی کون ہے؟ صحافی کے سوال پر فہد چوہدری کا جواب
فوادچوہدری نے کہا کہ حکومت سے پوچھیں، اگر مریم نواز کے پاس ثبوت ہیں تو فرح گوگی پر کیس کر دیں۔
-
عمران خان الیکشن کمیشن پر الزام لگا کر این آر او مانگ رہے ہیں، شیری رحمان
اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان قوم کو گمراہ کر رہے ہیں، کسی سازش کے نتیجے میں نہیں ہٹایا گیا، عمران خان کی نااہل حکومت کو آئینی طریقے کار سے ہٹایا گیا۔
-
عمرے کے وفد میں 4 باورچی بھی تھے، ایک آلو گوشت بنانے والا تھا، فواد چوہدری
فواد چوہدری نے کہا کہ بحران کی بنیادی وجہ موجودہ حکومت کی بد انتظامی ہے، دو ہفتے سے زیادہ ہوچکے ہیں ان کے پاس اب تک وزیر توانائی نہیں ہے۔
-
چینی سفارتخانے کو واقعے کی تحقیقات جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو ستائیس یونٹ بند تھے، 7 یونٹ اور 4 پلانٹ مرمت کے لیے رہ گئے ہیں۔
-
جامعہ کراچی خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری
تفتیشی حکام کے مطابق خاتون نے جامعہ کراچی میں داخل ہونے کے لیےمسکن گیٹ کا راستہ استعمال کیا۔
-
خودکش بمبار خاتون نے 2018 میں جامعہ کراچی میں داخلہ لیا تھا
جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ کو نشانہ بنانے والی خاتون شاری بلوچ کا تعلق کراچی یونیورسٹی کے شعبہ طبعیات سے تھا، اس نے 2018 میں داخلہ لیا تھا
-
جامعہ کراچی کی خودکش بمبار سرکاری ٹیچر تھی
جامعہ کراچی میں خودکش حملہ کرنے والی خاتون بلوچستان میں سرکاری سائنس ٹیچر تھی جس کی تعلیم بلوچستان میں ہی مکمل ہوئی۔