Categories
Breaking news

کراچی: ہاکس بے پر مزید 4 نوجوان ڈوب گئے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں ہاکس بے پر ٹرٹل بیچ کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے مزید 4 نوجوان ڈوب گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایدھی رضاکاروں نے 2 لاشیں نکال لیں، جنہیں سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق افراد میں 25 سالہ نہال عرفان اور 24 سالہ سمیر شامل ہیں۔

کراچی: ہاکس پر ڈوبے شخص کی لاش نکال لی گئی

کراچی میں گزشتہ روز ہاکس بے کے قریب سمندر میں ڈوبنے والے شخص کی لاش نکال لی گئی۔

پولیس کے مطابق کل سے اب تک ہاکس بے کے سمندر میں 6 افراد ڈوبے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے 4 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جبکہ 2 کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کی جانب سے ہاکس بے کی طرف جانے والے راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *