Categories
Breaking news

کراچی: گلشن میں لاک ڈاؤن، عملدرآمد نہ ہونے کے برابر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال کے بلاک 7 میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ پرعمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔

علاقے میں موجود دکانوں اور ہوٹلوں پر ماسک اور سماجی فاصلے کا خیال بالکل بھی نہیں رکھا جا رہا۔

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے 11 کیسز سامنے آنے کے بعد 14 جنوری تک کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

کراچی: گلشن اقبال میں لاک ڈاؤن 14 جنوری تک نافذ رہے گا

کراچی علاقے گلشن اقبال بلاک 7 میں اومی کرون وائرس کے 11 کیسز سامنے آنے کے بعد حکومت حرکت میں آگئی

ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی نے گلشنِ اقبال بلاک 7 میں گزشتہ روز مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گلشنِ اقبال میں اومیکرون ویرینٹ کے کیسز کی تشخیص کے بعد ان علاقوں میں کسی بھی قسم کی اجتماعات اور تقریبات پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں گلشنِ اقبال بلاک 7 کے ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا کہا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن 31 دسمبر کی رات 12 بجے سے 14 جنوری کی شام تک نافذ رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *