Categories
Breaking news

کراچی: گلشن اقبال میں 13 سالہ بچی کیساتھ اغوا کے بعد زیادتی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 19 میں 13 سال کی بچی کو اغوا کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

متاثرہ بچی کے والد عبدالولی خان نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 13 اپریل کو بچی گھر کے باہر سے لاپتہ ہوئی، 14 اپریل کو بچی گھر کے باہر بے ہوشی کی حالت ملی۔

والد کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت ہوئی ہے، بچی کو فلیٹ میں موجود پڑوسی نے مبینہ طور پر اغوا کیا۔

بچی کے والد کا کہنا ہے کہ بااثر افراد کی سرپرستی کے باعث پولیس کارروائی نہیں کرنا چاہتی، بچی نے ملزم کو شناخت کر لیا ہے۔

عبدالولی خان نے الزام عائد کیا کہ مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیشی افسر رشوت طلب کر رہا ہے۔

دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.