Categories
Breaking news

کراچی: گلشن اقبال میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 میں اومی کرون وائرس کے 11 کیسز سامنے آنے کے بعد حکومت حرکت میں آگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی نے گلشن اقبال بلاک 7 میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا ہے، لاک ڈاؤن ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی رپورٹ کی بنا پر لگایا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 31 دسمبر کی رات 12 بجے سے 14 جنوری کی شام تک نافذ العمل رہے گا۔

دبئی سے کورونا مریض کراچی پہنچ گیا

کورونا وائرس سے متاثرہ 1 مسافر غیر ملکی پرواز کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچ گیا۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گلشن اقبال بلاک7 میں کسی بھی قسم کے اجتماعات اور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔

ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریاز میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.