Categories
Breaking news

کراچی: گلشن اقبال میں سیکیورٹی گارڈ اپنے ساتھی کی گولی سے جاں بحق

کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے سپر اسٹورکی پارکنگ میں سیکیورٹی گارڈ اپنے ساتھی کی گولی سے جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ ابرار اپنے ساتھی سیکیورٹی گارڈ اسرار کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا، اسرار سے اتفاقیہ گولی چلی جو ابرار کو لگی اور اس کی موت ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ساتھی سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ابرار نے واقعے سے دو روز قبل ملازمت شروع کی تھی، مقتول سیکیورٹی گارڈ کا تعلق جنوبی پنجاب سے تھا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں دونوں سیکیورٹی گارڈز کو ساتھ آتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سیکیورٹی گارڈ نے مبینہ گولی مار کر خود کشی کرلی، خاتون اور ایک شخص کی لاش ملیں

کراچی گلشن اقبال بلاک 2 صائمہ ریذیڈنسی میں سیکورٹی…

سی سی ٹی وی کے مطابق گرفتار سیکیورٹی گارڈ کرسی اور مقتول گارڈ زمین پر بیٹھ جاتا ہے، گرفتار سیکیورٹی گارڈ اسلحہ نکالتا ہے اور اسی دوران اسے گولی چل جاتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے گولی چلنے کے بعد گرفتار سیکیورٹی گارڈ اسلحہ زمین پر پھینک دیتا ہے، گرفتار سیکیورٹی گارڈ کچھ سیکنڈ بعد اسلحہ دوبارہ اٹھا لیتا ہے۔

واضح رہے کہ واقعہ گزشتہ ہفتے جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب پیش آیا تھا، پولیس نے ابتدائی طور پر واقعے کو خودکشی بتایا تھا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *