
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خالی پلاٹ میں جھاڑیوں کو آگ لگ گئی جس پر قریب کھڑی دو گاڑیاں بھی لپیٹ میں آگئیں۔
فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں کی مدد سے 2 گھنٹے میں آگ پرقابو پایا گیا، واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
گلستان جوہر بلاک 12 میں موجود خالی پلاٹ کی جھاڑیوں میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پلاٹ میں موجود 3 سے 4 جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جھگیوں میں موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت جانیں بچائیں۔
آتشزدگی کے باعث پلاٹ کے سامنے کھڑی دو گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں، جس کے نتیجے میں ایک گاڑی کو مکمل جبکہ ایک کو جزوی نقصان پہنچا۔
آگ کی شدت سے بجلی کی تاریں بھی جل کر ٹوٹ گئیں جس کی وجہ سے علاقے کی بجلی معطل کردی گئی، آگ سے پلاٹ کے سامنے موجود مکانوں کے بجلی کے میٹرز اور لائٹس بھی جل گئے۔
علاقہ مکینوں نے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تاخیر سے پہنچنے کی شکایت کی۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کےالیکٹرک کی ٹیم بھی جائے وقوعہ پہنچی۔
جبکہ فائر بریگیڈ نے تین گاڑیوں کی مدد سے 2 گھنٹے میں آگ پر قابو پایا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔
قومی خبریں سے مزید
-
تنخواہوں میں تاخیر پر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا یوم سیاہ منانے کا اعلان
سندھ حکومت کی جانب سے جامعات کو گرانٹ نہ ملنے کے باعث تنخواہوں کی ادائیگی کا مسلۂ پیدا ہوگیا ہے اور احتجاجاً جمعرات یکم دسمبر اور جمعہ 2 دسمبر کو جامعہ کراچی کے اساتذہ نے تدریسی امور کے بائیکاٹ اور یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا ہے۔
-
کالعدم ٹی ٹی پی کا سیزفائر خاتمے کا اعلان افسوسناک ہے، بیرسٹر محمد علی سیف
معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سیز فائر خاتمے کے اعلان کو افسوسناک قرار دیا ہے۔
-
امریکی سازش کے بیانے پر یو ٹرن، فیصل واوڈا کی سوالات کی بوچھاڑ
امریکی سازش کے بیانیے پر تحریک انصاف کے یوٹرن پر فیصل واوڈا نے سوالوں کی بوچھاڑ کردی۔
-
کراچی کیلئے اپنا میئر منتخب کرانا ہمارا حق ہے، بلاول بھٹو زرداری
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کے لیے اپنا میئر منتخب کرانا اور شہر کے مسائل حل کرنا ہمارا حق ہے۔
-
ہمیں عدلیہ سے بہت زیادہ مایوسی ہوئی ہے، حماد اظہر
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہمیں فی الحال عدلیہ سے بہت زیادہ مایوسی ہوئی ہے۔
-
ذلفی بخاری کا امریکی سازش کے بیانیے پر یو ٹرن
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما ذلفی بخاری نے امریکی سازش کے بیانے پر یوٹرن لے لیا۔
-
ایم ڈی کیٹ پر سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے، پروفیسر سعید قریشی
سندھ میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کا عمل یکم دسمبر سے شروع ہوگا۔ اس حوالے سے پروفیسر سعید قریشی نے کراچی سے بتایا کہ ایم ڈی کیٹ سیشن 23-2022 میں میرٹ پر سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔
-
کراچی: ماہی گیروں نے 10 فٹ لمبی گھوڑا مچھلی پکڑ کر چھوڑ دی
گھوڑا مچھلی پاکستانی سمندروں میں وافر مقدار میں ہے، پچھلے سال یہ 2200 ٹن کے لگ بھگ شکار کی جاچکی، ڈبلیو ڈبلیو ایف عہدیدار
-
سندھی کی تدریس پر خاص توجہ کی ضرورت ہے، رافعہ ملاح
رافعہ ملاح نے بتایا کہ کراچی میں سندھی زبان میں ہونے والا یہ پہلا تقریری مقابلہ ہے اور جس اعتماد سے طلباء طالبات نے اسٹیج پر آکر تقاریر کیں وہ قابلِ ستائش ہے۔
-
قائداعظم کے فرمان کا حوالہ، مریم اورنگزیب کی عمران خان پر کڑی تنقید
وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی سیاست بچانے کےلیے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا فرمان استعمال کیا۔
-
روس سے تیل کی خریداری، پاکستان کو امریکا کا گرین سگنل مل گیا
امریکا نے پاکستان کو روس سے تیل برآمد کرنےکےلیے گرین سگنل دیدیا ۔
-
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی الیکشن اپریل کے آخری ہفتے میں کرانے کا اعلان
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل 2023ء کے آخری ہفتے میں کرانے کا اعلان کردیا۔
-
اسلام آباد ہائیکورٹ :نور مقدم قتل کیس، سزا کیخلاف اپیل پر سماعت
نور مقدم قتل کیس کے مجرموں کی سزا کے خلاف اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔
-
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم سے ملاقات
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو تعیناتی پر مبارکباد دی۔
-
ملک میں سودی نظام کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، اسحاق ڈار
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں سودی نظام کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
-
لندن: پراپرٹیز کیلئے جنگ، فاروق ستار نے بانیٔ متحدہ کیخلاف گواہی دیدی
ایم کیو ایم کی لندن کی 7 پراپرٹیز کے حصول کی عدالتی جنگ میں ڈاکٹر فاروق ستار عدالت میں بانیٔ متحدہ کے خلاف کھڑے ہو گئے۔