Categories
Breaking news

کراچی: گرین لائن منصوبے کیلئے بسوں کی خریداری کا آغاز

کراچی: گرین  لائن منصوبے کیلئے بسوں کی خریداری کا آغاز

Advertisement

کراچی میں گرین لائن منصوبے کے لیے بسوں کی خریداری کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق وفاقی شکایتی ازالہ کمیٹی نے چینی کمپنی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے جبکہ زونگ ٹانگ کے حق میں فیصلہ سندھ انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کو ارسال کردیا گیا ہے۔

تحریری فیصلہ ملنے پر ایس آئی ڈی سی ایل نے زونگ ٹانگ کو لیٹر آف ایوارڈ بھیج دیا۔

گرین لائن بس منصوبہ24 ارب 60 کروڑ،کراچی سرکلرریلوےکی لاگت 3 سوارب

اسلام آباد( مہتاب حیدر)گرین لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ…

x
Advertisement

نوٹفیکیشن کےمطابق کمپنی گرین لائن کے لیے 80 اور اورنج لائن کے لیے 20 بسیں خریدے گی۔

خریداری کی کارروائی شروع ہونے پر 6 ماہ میں گرین اور اورنج لائن کی بسیں مل جائیں گی جبکہ مقررہ مدت میں بسیں ملنے پر منصوبے کا پہلا مرحلہ مقررہ وقت میں بحال ہوسکے گا۔

کراچی:گرین لائن بس کے ٹریک میں دراڑیں پڑنا شروع

سرجانی تا گرومندر فیز 1 کے پل پر لسبیلہ کے مقام پر پل کمزور پڑنے لگا ہے۔

واضح رہے کہ فروری 2016 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی کے گرین لائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے اسے ایک سال میں مکمل کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم گرین لائن منصوبے پر تاحال کام جاری ہے اور یہ منصوبہ ابھی تک مکمل نہیں کیا جاسکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *