
کراچی میں آئندہ دو روز تک موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ پارہ 39 ڈگری تک جانے کا خدشہ ہے۔
ڈائیرکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق شہر میں ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے باعث گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے، آج اور کل درجہ حرارت 37 سے39 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔
اس دوران شہر میں شمال مشرق سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی جبکہ پیر اور منگل سے سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آجائے گی۔
بدھ سے ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا جبکہ یہ موسم گرما میں ہواؤں کے رُخ کی تبدیلی معمول کی صورتحال ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
جنوبی افریقہ کیلئے PIA کا پہلا جہاز کرکٹ ٹیم لیکر روانہ
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی تاریخ کا پاکستانی پرچم بردار پہلا جہاز 11 گھنٹے کی مسلسل مسافت کے بعدجنوبی افریقہ کی سرزمین پر اترنے کیلئے لاہور سے روانہ ہوگیا۔
-
سینیٹ:گیلانی کو 30 سینیٹرز کی حمایت حاصل، اپوزیشن لیڈر کیلئے درخواست جمع
پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں 30 ارکان کی حمایت کے دستخط کے ساتھ اپوزیشن لیڈر کی درخواست جمع کرادی ہے۔
-
شہباز شریف کا منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
مسلم لیگ نون کے رہنما شہباز شریف نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، انہوں نے اپنی درخواست میں نیب کو فریق بنایا ہے۔
-
پی ڈی ایم رہنماؤں کے اعزاز میں مریم نواز کا ناشتہ
مریم نواز کی جانب سے جاتی امراء میں اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) رہنماؤں کیلئےناشتے کا اہتمام کیا گیا۔
-
مضاربہ اسکینڈل کیس، کورونا میں مبتلا گواہ کے عدالت آنے پر کھلبلی مچ گئی
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مضاربہ اسکینڈل کیس میں کورونا وائرس کے شکار گواہ کے عدالت میں پیش ہونے کے سبب کمرہ عدالت میں کھلبلی مچ گئی۔
-
راجن پور: پابندی کے باوجود نایاب پرندے کونج کا شکار جاری
راجن پور میں پابندی کے باوجود بھی نایاب پرندے کونج کا شکار جاری ہے۔
-
سوات ایئرپورٹ 17 سال بعد پروازوں کیلئے بحال
17 سال بعد سوات کا سیدو شریف ایئرپورٹ پروازوں کے لیے بحال ہوگیا جبکہ پہلی پرواز لینڈ کرگئی۔
-
وزیراعظم کورونا میں اجلاس بلاکر مریم نواز کو زیر بحث لائے، شاہد خاقان
مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشکورہیں کہ کورونا میں بھی اعلیٰ سطح کا اجلاس بلا کر مریم نواز کو زیر بحث لائے،انہیں اجلاس کورونا پر کرنا چاہیے تھا لیکن انہوں نے مریم نواز پر کیا
-
نون لیگی رہنما دانیال عزیز بھی کورونا وائرس میں مبتلا
-
نیب کا پروگرام مریم نواز کو گرفتار کرنا تھا، عظمی بخاری
مسلم لیگ نون کی رہنما عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ نیب کا پروگرام مریم نواز کو گرفتار کرنا تھا، لیکن مریم نواز کو ہائیکورٹ سے ضمانت مل گئی۔
-
کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 10.29فیصد ہوگئی، مزید 63 اموات
پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح10 اعشاریہ 29 فیصد تک جاپہنچی ہے، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 63 افراد جاں بحق ہوگئے۔
-
شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت آج ہوگی
خواجہ آصف کےخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس چلے گا
-
وفاقی حکومت کو اضافی سرچارج، بجلی مزید مہنگی کرنے کا اختیار مل گیا
آرڈیننس کے مطابق حکومت کو آئندہ دو سال میں بجلی ساڑھے 5 روپےتک مہنگا کرنے کا اختیار ہوگا، حکومت بجلی کی قیمت کے 10 فیصد تک سرچارج لگا سکے گی۔
-
گورنر اسٹیٹ بینک سمیت ملازمین کو نیب، ایف آئی اے کی انکوائریز سے چھوٹ دینے کی تجویز
مسودے میں حکومت کو کوئی قرضہ جاری نہ کرنے کی تجویز دی گئی، اسٹیٹ بینک کا بنیادی مقصد مقامی سطح پر قیمتوں کو مستحکم کرنا ہوگا ، اسٹیٹ بینک کا دوسرا مقصد معاشی استحکام پیدا کرنا ہوگا، اسٹیٹ بینک حکومتی معاشی پالیسیوں کو سپورٹ کرے گا۔
-
کراچی: ضلع وسطی کے مزید 4 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن
نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد گھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔
-
نیب نے پی ٹی آئی کے بیانیے کو نقصان پہنچایا، معاون خصوصی وزیراعظم
معاون خصوصی علی نواز نے مریم نواز کی نیب میں پیشی ملتوی ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے ہمارے بیانیے کو جتنا نقصان پہنچایا کسی نے نہیں پہنچایا۔