
ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی (کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن) اور سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کلفٹن دو تلوار اور کیماڑی میں 9 تعمیر شدہ سڑکوں کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شہر کو اس کا اصل مقام دلا کر رہیں گے وسائل کو دیانت کے ساتھ استعمال کر رہے ہیں، شہر میں سیاسی استحکام لانے کی ضرورت ہے۔
اتوار کو ترقیاتی کاموں کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کی پہلی جدوجہد ہے جس کا کپتان گھر پر بیٹھا ہے جبکہ نائب کپتان جھیل کی سیر کر رہے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ یہ باتیں کرتے رہیں گے، سیاسی جماعتوں کا حق ہے کہ وہ الیکشن میں جانے نہ جانے کا فیصلہ کریں، ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ بلدیاتی نظام کی بہتری کے لیے بات چیت چل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل کا میئر کراچی، کے ڈی اے اور واٹر بورڈ کا چیئرمین ہوگا، انتخابی فہرستوں کی درستگی اور حلقہ بندی الیکشن کمیشن کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں سیاسی استحکام لانے کی ضرورت ہے، عارف علوی پی ٹی آئی کارکن نہیں، صدر مملکت ہیں عارف علوی معاملے کو سیاست کی نظر کرینگے تو کون آرمی چیف ہوگا، عارف علوی فیصلہ کریں کہ وہ ریاست کے صدر ہیں یا سیاسی کارکن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ اپنے کارکنان کو یاد رکھتی ہے، کراچی سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے وقار مہدی کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا ہے۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ماضی میں کہا جاتا تھا کہ کے ایم سی کے پاس اختیار نہیں اب کے ایم سی انڈر پاسز فلائی اوورز کی مرمت کر رہی ہے، ناگن چورنگی فلائی اوورز کی مرمت کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کراچی کے ہر ضلع میں کام ہو رہا ہے، پہلے سے وسائل و اختیارات میں رہتے ہوئے پارکس کی بحالی کا کام شروع کیا، آئندہ 4 سے 6 ماہ میں کھیل کے میدانوں کی تعمیر و مرمت مکمل ہوگی۔ جب ادارے ملکر کام کرتے ہیں تو عوام کے مسائل حل ہوتے ہیں، بہتری و ترقی کا سفر جاری رہےگا۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ جو وسائل تھے اس کو دیانت کے ساتھ خرچ کیے، بلدیاتی ادارے اب کام کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، کراچی میں ایک ہزار ملی میٹر بارش میں بلدیاتی اداروں نے کام کیا، کراچی میں 31 دسمبر تک تباہ حال سڑکوں کی تعمیر و مرمت کر رہے ہیں۔
کیماڑی پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے کیماڑی سے لے کر ہر ضلع میں بلاول بھٹو کی حکومت کام کر رہی ہے، کے ایم سی اپنے تمام وسائل شہریوں کی بہبود کے لیے خرچ کر رہی ہے۔ آئی سی آئی برج کی مرمت بلدیہ عظمٰی کراچی کر رہی ہے۔
دریں اثنا ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کلفٹن میں شاہراہ ایران کا افتتاح کیا، پیپلز پارٹی جنوبی کے جنرل سیکریٹری کرم اللّٰہ وقاصی، کے ایم سی کے حکام بھی ہمراہ تھے۔
شاہراہ ایران دو تلوار سے باغ ابن قاسم تک تعمیر کی گئی ہے۔ بارشوں کے بعد جو سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گئی تھیں، انہیں درست کرلیا گیا ہے۔ ضلع جنوبی کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع میں بھی ترقیاتی کام جاری ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا وژن کراچی کی تعمیر و ترقی ہے۔ پیپلز پارٹی شہریوں کو تمام سہولتیں فراہم کرنا چاہتی ہے۔ کے ایم سی انہیں فنڈز اور اختیارات کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پلوں اور فلائی اوور کو مضبوط کرنے کے لیے ان کے ایکسپینشن جوائنٹس بھی تبدیل کیے جا رہے ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی تعمیر سے پہلے سیوریج سسٹم اور برساتی نالے کو درست کیا جاتا ہے تاکہ سڑکیں دوبارہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ شاہراہ لیاقت، ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت دیگر سڑکوں کا کام اس ماہ کے آخر تک مکمل کرلیں گے۔
بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کیماڑی میں 9 تعمیر شدہ سڑکوں کا بھی افتتاح کیا، اس موقع پر پی پی رہنما و معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ سندھ آصف خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
قومی خبریں سے مزید
-
ارشد شریف قتل کیس: وقار اور خرم مدد سے مُکر گئے
تفتیش کاروں نے ارشد شریف کا موبائل اور آئی پیڈ بھی مانگا تھا۔
-
ریاست کی چیزیں بیچ کر کوئی کیسے صادق، امین ہوسکتا ہے، غفور حیدری
عبدالغفور حیدری نے کہا کہ یہ زمین بوس ہو چکا، اب اس کو دوبارہ سر اٹھانےنہیں دیں گے۔
-
شیخ رشید پر پانچواں گیٹ بند، اب وہ بنی گالا کے تنخواہ دار ہیں، قادر پٹیل
قادر پٹیل نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ صدر عارف علوی سمجھ گئے ہوں گے۔
-
بہاولپور میں تلخ کلامی کے باعث دلہا کو دلہن کے بغیر واپس بھیج دیا گیا
شادی کی تقریب کے دوران دلہن والوں کی دلہا اس کے بھائی اور باراتیوں سے تلخ کلامی ہوئی۔
-
عمران خان اب فیس سیونگ مانگ رہا ہے جو مل نہیں رہی، شرجیل میمن
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان اب فیس سیونگ مانگ رہا ہے جو کہ مل نہیں رہی۔
-
بڑے مسائل ایزی لوڈ سے حل نہیں ہوتے، بیرسٹر محمد علی سیف
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بڑے مسائل ایزی لوڈ سے حل نہیں ہوتے،اُس کا وقت چلا گیا۔
-
بلوچستان: بھاگ ناڑی میں بچوں میں گلے کی بیماری پھیلنے لگی
بلوچستان کے شہر بھاگ ناڑی کےعلاقےمیں بچوں میں گلے کی بیماری ممپس پھیل گئی ہے، جس کا وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے نوٹس لے لیا ہے۔
-
وزیراعظم کی کوششیں رنگ لے آئیں، موسمیاتی تباہی کے شکار غریب ممالک کیلئے بڑی خوشخبری
پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو میں بڑی مدد مل سکے گی۔
-
آپ کا فون آپ کی فیکٹری یا بزنس ہے، امین الحق
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) امین الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے 22 کروڑ افراد کے پاس موبائل فون ہونا چاہیے تاکہ وہ ای کامرس میں حصہ ملائیں۔
-
عمران خان کی جان کو دشمن ملکوں کی ایجنسیوں سے خطرہ ہے، رانا ثناء اللّٰہ
رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ عمران خان پہلے ہی حکومت اور سیکیورٹی اداروں پر الزمات لگا چکے ہیں۔
-
بلاول دھمکی دینے سے پہلے لال حویلی سے ہو کر جائے، شیخ رشید
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی سیکیورٹی کا مسئلہ ہے، پوری کوشش ہوگی مغرب سے پہلے پوری دنیا عمران خان کا خطاب سن سکے۔
-
انگلینڈ ٹیم کے دورہ سے پہلے سرچ آپریشن کیا جائے گا، آئی جی اسلام آباد
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت سیکیورٹی اجلاس ہوا۔
-
عمران خان کا زخمی ٹانگ کے ساتھ لانگ مارچ کی قیادت کرنے کا اعلان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ وہ زخمی ٹاک کے ساتھ لانگ مارچ کی قیادت کریں گے۔
-
آج کے بچے کل کے لیڈر ہیں، بلاول بھٹو
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج کے بچے کل کے لیڈر ہیں، ان کے ذہنوں کو رواداری کے ساتھ پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔
-
میاں طفیل کے صاحبزادے میاں حسن فاروق انتقال کرگئے
سابق امیر جماعت اسلامی میاں طفیل محمد کے صاحبزادے میاں حسن فاروق انتقال کرگئے ہیں۔
-
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کی سی پی او راولپنڈی سے ملاقات
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنماؤں نے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی سے ملاقات کی۔